دہشت گردوں کے نام بھی لاپتا افراد کے طور پر استعمال کیے گئے، جان اچکزئی

?️

کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ چند لوگ مسنگ پرسنز کے نام پر ریاست مخالف پروپیگنڈا کر رہے ہیں، دہشت گردوں کے نام بھی مسنگ پرسنز کے طور پر استعمال کیے گئے لہٰذا اب لاپتا افراد سے متعلق پروپیگنڈے کی دکانیں بند ہو جانی چاہئیں۔

میڈیا کے مطابق نگران وزیر اطلاعات نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چند لوگ مسنگ پرسنز کے نام پر ریاست مخالف پروپیگنڈا کر رہے ہیں لیکن مسنگ پرسنز سے متعلق پروپیگنڈا ناکام ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ چند عناصرمسنگ پرسنز کا معاملہ سیاست کے لیے استعمال کر رہے ہیں اور دہشت گردوں کے نام بھی مسنگ پرسنز کے طور پر استعمال کیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسنگ پرسنز سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی ہے اور بلوچستان کے468 افراد اب بھی لاپتا ہیں۔

جان اچکزئی نے کہا کہ ملک میں لاپتا افراد کے معاملے پر سیاست کی جارہی ہے، برطانیہ میں 1لاکھ 70ہزار افراد لاپتا ہیں، امریکا میں 5لاکھ افراد لاپتا ہیں جبکہ پاکستان میں صرف820 افراد لاپتا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر لاپتا افراد کے حوالے سے مچائے گئے واویلے کی کوئی اہمیت نہیں ہے اور اب لاپتا افراد سے متعلق پروپیگنڈے کی دکانیں بند ہو جانی چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لاپتا بلوچ افراد کے لیے تحریک چلانے والی ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ کسی باہر کے ملک میں پناہ لینا چاہتی ہیں۔

نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ بلوچستان میں گزشتہ سال 140 حملے ہوئے، ان میں سے 110 حملے جنوب اور وسط جنوب میں ہوئے جبکہ مجموعی طور پر 220 لوگ شہید ہوئے جن میں سے 200 لوگ عام لوگ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ حملے کیا کوئی آسمان سے آ کر کرتا ہے، یہ یہی لوگ ہیں جو بنیادی طور پر دہشت گرد ہیں اور سیاسی پارٹیوں کے کندھے استعمال کر کے معصول بن جاتے ہیں، ان کو اگر آپ کہیں گے کہ یہ لاپتا ہیں اور یہ دہشت گردی کی مہم نہیں ہے یا اس میں غیرریاسی عناصر ملوث نہیں ہیں تو یہ نامناسب ہو گا کیونکہ اس کا مطلب ہو گا کہ ہم یکطرفہ پروپیگنڈے پر یقین رکھتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

حکومت کا ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈیجیٹل کرنسی متعارف کروانے کا فیصلہ

?️ 19 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈیجیٹل

صیہونی حکومت کے خلاف بیروت کی سلامتی کونسل میں شکایت

?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:بیروت کے جنوبی مضافات میں صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے

فلسطین کے لیے امدادی مہمات کی تشکیل میں شہید امیر عبداللهیان کا کردار

?️ 8 جون 2024سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ شہد حسین امیرعبداللہیان علاقائی سطح

میدان جنگ میں شکست کا بدلہ فلسطینیوں قیدیوں سے

?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: صہیونی قابض جو غزہ کی پٹی میں 2 ماہ سے

غزہ پر نہ رکنے والی صیہونی بمباری؛ کئی فلسطینی بچے شہید

?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی جنگی طیاروں اور توپخانے نے گزشتہ رات غزہ پٹی

بن سلمان کے نیوم منصوبے کو درپیش پیچیدہ چیلنجز

?️ 24 جنوری 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے نیوم منصوبے کے نفاذ کے آغاز سے لے

اسرائیلی فوج نے سید حسن نصراللہ کے قتل کا دعویٰ کیا

?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: ایک سرکاری بیان میں، اسرائیلی حکومت کی فوج نے دعویٰ کیا

چین اور پاکستان کا رابطہ نسلوں تک باقی رہے گا

?️ 20 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان سے چینی کاروباری وفد نے ملاقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے