دہشت گردانہ حملہ ناکام بنانے پر وزیراعظم کا سیکیورٹی جوانوں کو سلام

دہشت گردانہ حملہ ناکام بنانے پر وزیراعظم کا سیکیورٹی جوانوں کو سلام

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان  نے پنجگور اور نوشکی میں فوجی کیمپوں پر دہشت گردانہ  حملہ ناکام بنانے والے سیکیورٹی جوانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے بہادر جوان عوام کی حفاظت اور دفاع کے لیے بڑی قربانیاں دے رہے ہیں، دہشت گردوں کی جانب سے  حملے کے بعد جوابی کاروائی میں چار دہشت گرد مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پنجگور اورنوشکی میں دہشت گرد حملوں کو ناکام بنانے والے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، ہمارے بہادر جوان عوام کی حفاظت اور دفاع کے لیے بڑی قربانیاں دے رہے ہیں، پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز بلوچستان کے علاقے نوشکی اور پنجگور میں دہشت گردوں نے حملہ کردیا تھا ، فورسز کی جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ فورسز کا ایک جوان زخمی ہوا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں کو نشانہ بنایا، دہشت گردوں کو جوابی کارروائی میں بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی پنجگور اور نوشکی میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

 

 

مشہور خبریں۔

امریکی لیبر بیورو کے سربراہ ٹرمپ کے سازشی وہم کا شکار 

?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی صدر نے جولائی میں روزگار کی ماہانہ رپورٹ

بھارت کے خلاف امریکہ میں پاکستان کی سفارتی مہم

?️ 2 جون 2025سچ خبریں: اخبار "ڈان” کی ایک رپورٹ کے مطابق، پاکستان کا ایک اعلیٰ

ایران کے سامنے ایک عرب ملک کا اسٹریٹجک موڑ

?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے خلاف عالمی اقدامات بالخصوص بین الاقوامی فوجداری عدالت

سمندری طوفان سے  پاکستان کو کوئی سنگین خطرہ نہیں

?️ 16 مئی 2021کراچی (سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے ایک بیان میں کہا کہ سمندری

مراکش کے نمائندے نے ملک کو تقسیم کرنے کی سامراجی سازش سے خبردار کیا

?️ 7 مارچ 2022سچ خبریں:   مراکش کی پارلیمنٹ کے رکن نبیلہ منیب نے ملک کو

 کیا ٹرمپ صیہونیوں کی حمایت میں حکم جاری کریں گے؟

?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: نیویارک پوسٹ نے اعلان کیا کہ اس نے ایک سرکاری

خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک آرمی کاریسکیو آپریشن جاری

?️ 17 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک آرمی

ترامپ: ایران کے جواب کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا

?️ 9 مئی 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ اس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے