?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے پنجگور اور نوشکی میں فوجی کیمپوں پر دہشت گردانہ حملہ ناکام بنانے والے سیکیورٹی جوانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے بہادر جوان عوام کی حفاظت اور دفاع کے لیے بڑی قربانیاں دے رہے ہیں، دہشت گردوں کی جانب سے حملے کے بعد جوابی کاروائی میں چار دہشت گرد مارے گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پنجگور اورنوشکی میں دہشت گرد حملوں کو ناکام بنانے والے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، ہمارے بہادر جوان عوام کی حفاظت اور دفاع کے لیے بڑی قربانیاں دے رہے ہیں، پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز بلوچستان کے علاقے نوشکی اور پنجگور میں دہشت گردوں نے حملہ کردیا تھا ، فورسز کی جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ فورسز کا ایک جوان زخمی ہوا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں کو نشانہ بنایا، دہشت گردوں کو جوابی کارروائی میں بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی پنجگور اور نوشکی میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔


مشہور خبریں۔
تحریک لبیک اور حکومت میں سمجھوتہ ہو گیا
?️ 20 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے
اپریل
اسرائیل کی لبنان میں نئی قسم کے کلسٹر بمبوں سے بمباری
?️ 20 نومبر 2025سچ خبریں:اسرائیل نے حزب اللہ کے ساتھ حالیہ 13 ماہ کی جنگ
نومبر
صیہونی ریاست کو درپیش سیاسی عدم استحکام
?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں:یورپی تھنک ٹینکس کی 2015 سے 2025 تک کی تحقیقات کی
اپریل
سکیورٹی فورسز کی ہرنائی میں کارروائی، 4 دہشت گرد جہنم واصل
?️ 5 جون 2025کوئٹہ (سچ خبریں) کوئٹہ کے علاقے ہرنائی میں سنجاوی روڈ پر طور
جون
برطانیہ کے کوویشیلڈ ویکسین کو قبول نہ کرنے کی وجہ سے ہندوستانی عوام برہم
?️ 23 ستمبر 2021سچ خبریں: وا ٹوڈی کے مطابق ہندوستان نے یہ بھی نوٹ کیا کہ
ستمبر
52% اسرائیلی نیتن یاہو کو اسرائیل کے لیے خطرہ سمجھتے ہیں
?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 13 کے ایک سروے کے مطابق
نومبر
حریت کانفرنس کا نظربندوں کی حالت زار پر اظہار تشویش
?️ 13 ستمبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
ستمبر
اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کی شرائط کیا ہیں ؟
?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں: Axios نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے کہا کہ اسرائیل
نومبر