?️
لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی واپسی کا ذمہ دار بانی پی ٹی آئی ہے جو پاکستان میں دہشت گردوں کو واپس لایا لہذا دہشت گردی کے خاتمہ کا آغاز دہشت گردی کے سہولت کاروں سے ہونا چاہئے۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف یکجا کیا اور متفقہ نیشنل ایکشن پلان بنایا لیکن بانی پی ٹی آئی نے اس کی خلاف ورزی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف ایک بیانیے پر جمع کیا لیکن 2018 کے بعد سے دوبارہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کی پشت پناہی ہوئی، قومی پالیسی کی خلاف ورزی اور دہشتگردوں کو واپس لانے کا مجرم بانی پی ٹی آئی ہے، اسے یہ حساب دینا ہوگا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج دہشت گردی سے شہید ہونے والے ہر پاکستانی کا لہو بانی پی ٹی آئی کے ہاتھوں پر ہے، نواز شریف نے اپنے پختہ عزم و ہمت سے دہشت گردوں کے خلاف جامع اور مؤثر آپریشن شروع کیا اور دہشت گردوں کا صفایا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے دہشت گردی سے پاکستان کو محفوظ بنادیا تھا، بانی پی ٹی آئی نے نہ صرف دہشت گردوں کو پناہ دی بلکہ انہیں رہائش دی، پیسہ بھی دیا اور خیبرپختونخوا میں لاکر آباد کیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان نہ صرف دہشت گردی کو پنپنے دیا بلکہ اس کی نشوونما میں ہر طرح سے سہولت کاری کی، دہشت گردی کے خاتمہ کا آغاز دہشت گردی کے سہولت کاروں سے ہونا چاہئے۔ ان کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی افواج، پولیس، رینجرز اور بچوں سمیت عوام کے ہر طبقے نے عظیم قربانیاں دی ہیں لیکن بانی پی ٹی آئی نے دہشتگردوں کا ساتھ دے کر پاکستان کے عوام اور شہیدوں کے لہو سے بے وفائی اور ان کی قربانیوں کی توہین کی۔


مشہور خبریں۔
پائیدار امن صرف انصاف سے قائم رہ سکتا ہے، دباؤ سے نہیں: السیسی
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: مصری صدر عبدالفتاح سیسی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی
اکتوبر
تکفیریوں کے پاس اسلحہ اور پیسہ کہاں سے آتا ہے؟
?️ 12 اپریل 2023سچ خبریں:عراق میں داعش کے باقی ماندہ عناصر کے وقتاً فوقتاً حملوں
اپریل
صہیونیوں کو انصاراللہ کے ڈرونز پر تشویش
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:ایک عبرانی چینل نے مزاحمتی تحریک کے ساتھ مستقبل میں ممکنہ
اگست
سیاسی و معاشی عدم استحکام، اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہزار 38 پوائنٹس کی کمی
?️ 20 دسمبر 2022 اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام اور معاشی
دسمبر
امریکہ چین کی بحری ترقی سے خوفزدہ
?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں: 17 جولائی کو چینی بحریہ نے ملک کے دارالحکومت
جنوری
راک نے وین ڈیزل پر کیا الزام لگایا؟
?️ 31 دسمبر 2021کیلفورنیا(سچ خبریں) ہالی وڈ اداکار ڈیوائن جانسن ‘دی راک’ نے سوشل میڈیا
دسمبر
وزیر مملکت فرخ حبیب نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا
?️ 13 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے
اکتوبر
صیہونی غزہ میں انسانی امداد کیوں نہیں آنے دے رہے ہیں؟
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں: ایک انتہا پسند صہیونی جماعت کے سربراہ نے غزہ کے
جنوری