دہشتگردی کا خاتمہ: پاکستان اور افغان طالبان میں مذاکرات کل استنبول میں ہوں گے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور کل شیڈول کے مطابق استنبول میں ہوگا، پاکستان افغان سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمے پر زور دے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گے، استنبول مذاکرات کے دوسرے دور میں فریقین کے درمیان جنگ بندی کے نفاذ کے طریقہ کار کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے وفد میں سینئر وزیر کی موجودگی کی صورت میں وزیر دفاع خواجہ آصف بھی استنبول روانہ ہوں گے، پاکستانی وفد کی قیادت کا حتمی فیصلہ افغان وفد کی قیادت دیکھ کر ہی کیا جائے گا، جبکہ پاکستانی وفد میں قومی سلامتی کے مشیر بھی میں شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے واضح پیغام دیا جائے گا کہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دیا جائے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور افغان طالبان نے ترکیہ اور قطر کی ثالثی میں استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق کیا تھا، فریقین نے سیز فائر برقرار رکھنے اور امن کی نگرانی کے لیے ایک تصدیقی نظام قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جو جنگ بندی کی خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ دار فریق پر جرمانہ عائد کرنے کا اختیار رکھے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی اس وقت بڑھ گئی تھی جب 11 اکتوبر کی رات افغانستان کی جانب سے پاکستانی سرحد پر حملے کیے گئے، بعد ازاں 19 اکتوبر کو دوحہ میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پایا، جس کے بعد ترکیہ اور قطر کی کوششوں سے فریقین دوبارہ مذاکرات کی میز پر آئے۔

استنبول مذاکرات کے دوسرے دور میں جنگ بندی کے حتمی قواعد و ضوابط طے کیے جانے کا امکان ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان سرحدی امن کے قیام کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ استنبول میں پہلے مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ ترکی کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیا گیا تھا جس میں یہ کہا گیا تھا کہ فریقین نے جنگ بندی کے تسلسل پر اتفاق کیا ہے، جنگ بندی کے نفاذ کے قواعد و ضوابط 6 نومبر سے استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں طے کیے جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

سمندری طوفان سے  پاکستان کو کوئی سنگین خطرہ نہیں

?️ 16 مئی 2021کراچی (سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے ایک بیان میں کہا کہ سمندری

ایران کے خلاف نئی امریکی پابندیاں

?️ 16 مارچ 2024سچ خبریں:امریکی ٹریژری کے غیر ملکی اثاثوں کے کنٹرول کے دفتر نے

شام میں صیہونی ربی کا نیا مشن کیا ہے ؟

?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ہافٹ ٹی وی چینل کے رپورٹر دیویر

ادارہ قابل احترام، ضروری نہیں ہر فرد اس کا مستحق ہو، اسد عمر

?️ 5 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد

نصف اسرائیلی قیدی ان علاقوں میں ہیں جنہیں اسرائیل خالی کرانا چاہتا ہے:حماس

?️ 5 اپریل 2025 سچ خبریں:حماس کی عسکری ونگ کتیبة القسام کے ترجمان ابوعبیدہ نے

ایروان میں دھماکے سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

?️ 15 اگست 2022آرمینیائی حکام نے پیر کو ایروان میں کل ہونے والے خوفناک دھماکے

غزہ جنگ کے حوالے سے پاکستانی عوام امریکہ سے کیا چاہتے ہیں؟؛ احسن اقبال کی زبانی

?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: احسن اقبال نے کہا کہ پاکستانی عوام غزہ میں جنگ

صیہونیوں کا فلسطین پر قبضے کی سالگرہ کے بہانے مسجد الاقصی پر حملہ

?️ 6 مئی 2022سچ خبریں: صیہونی آباد کاروں کے گروپوں نے اس ہفتے صہیونیوں سے کل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے