دہشتگردانہ حملے میں فوج کے دو جوان شہید ہو گئے

🗓️

بلوچستان(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں ضلع خوشاب سے تعلق رکھنے والے لانس نائیک منظر عباس اور خضدار سے تعلق رکھنے والے سپاہی عبدالفتح شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ’سیکیورٹی فورسز ایسے دشمن عناصر کی کارروائیوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں جن کا مقصد بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو متاثر کرنا ہے‘۔

یہ ایک مہینے کے دوران صوبے میں ہونے والا اس قسم کا دوسرا واقعہ ہے۔14 دسمبر کو پاک ۔ ایران سرحد کے قریب قائم چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے سے ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا تھا۔

13 نومبر کو بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں انٹیلی جنس اطلاع ملنے پر ہونے والے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 فوجی شہید ہوئے تھے۔

مشہور خبریں۔

مصنوعی ذہانت کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والے سیم آلٹمین کو کمپنی نے کیوں برطرف کیا؟

🗓️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: مصنوعی ذہانت کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والے ’اوپن

اوپو کا چار کیمروں کا حامل ایکس 8 فون متعارف

🗓️ 12 اپریل 2025سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی اوپو نے اپنی سیریز

امریکی اراکین کانگریس نے جو بائیڈن سے سینچری ڈیل کے حوالے سے اہم مطالبہ کردیا

🗓️ 14 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکی کانگریس کے اراکین نے صدر جو بائیڈن کی

بھارت کا ممبئی حملوں کے مبینہ ملزم حافظ سعید کی حوالگی کا باضابطہ مطالبہ

🗓️ 30 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے

یمنی مارچ کرنے والوں کا ایرانی قوم اور حکومت کے نام تعزیتی پیغام

🗓️ 25 مئی 2024سچ خبریں: صنعا کے السبعین اسکوائر پر ہزاروں یمنیوں نے فلسطینی اور غزہ

ریاض تہران معاہدہ کثیر قطبی دنیا بنانے کی جانب ایک قدم ہے : وینزویلا

🗓️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:وینزویلا کے وزیر خارجہ نے ایک ٹویٹر پیغام میں اسلامی جمہوریہ

بشام حملے پر اعلٰی سطح کا سیکیورٹی اجلاس، تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مشترکہ تحقیقات کی ہدایت

🗓️ 27 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح

شہباز شریف کا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھارت کو انتباہ

🗓️ 6 اگست 2024سچ خبریں: وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے