?️
لاہور: (سچ خبریں) پاکستان انفارمیشن کمیشن (پی آئی سی) نے کابینہ ڈویژن کو 15 نومبر 2023 تک دہری شہریت رکھنے والے سابق نگران حکومت کے وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی کی تفصیلات ایک ماہ میں پبلک کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
’’جنگ‘‘ کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق کمیشن نے مختار احمد علی بنام کابینہ ڈویژن کیس کی سماعت کے بعدجاری اپنے فیصلے میں کہا کہ The Right to Access of Information Act 2017 کے تحت یہ ضروری ہے کہ کابینہ ڈویژن کو اپنی ذمہ داری کا احساس دلایا جائے کہ کابینہ کی منظوری کیلئے کیس وزیر اعظم کو پیش کرنے سے قبل یہ معلومات اکٹھی کرلے کہ کہیں وہ دہری شہریت تو نہیں رکھتے تاکہ مستقبل کی قانونی پیچیدگیوں سے بچا جائے، یہ بہتر گورننس کا بھی تقاضا ہے ۔
چیف انفارمیشن کمشنر پاکستان شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ کابینہ ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری فیصل تحسین کمیشن کے روبرو پیش ہوئے اور بتایا کہ اپیل کنندہ مختار احمد علی کو مذکورہ مدت کے دوران حکومتی وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی کی تفصیلات فراہم کر دی ہیں تاہم ان کی دہری شہریت کی حوالے سے معلومات تا حال اکٹھی نہیں کی جاسکیں۔
اس سے قبل کابینہ ڈویژن نے مختار احمد علی کی اپیل نمبر 3503-03/2024میں 22مارچ2024کو جمع کروائے گئے تحریری جواب میں کہا کہ وفاقی وزراء کی شہریت کے حوالے سے معلومات جاننے کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے۔
وزیراعظم آئین کے تحت مشیروں اور معاون خصوصی کی تقرری کر سکتا ہے۔ یہ بھی کہا کہ وفاقی کابینہ کے23جون2020کے ایک فیصلہ نمبر 422/24/2020 میں منظوری دی گئی کہ وزیر اعظم کے تمام مشیر اور معاون خصوصی کابینہ ڈویژن کو اپنی شہریت ڈکلئیر کریں گے۔کابینہ ڈویژن ان سے معلومات تب لیتی ہے جب ان کی تقرری ہو جاتی ہے ۔
کابینہ ڈویژن نے 15نومبر2023تک کے مشیروں اور معاونین خصوصی سے دہری شہریت کے حوالے سے معلومات مانگ رکھی ہیں جو انہیں تاحال موصول نہیں ہو سکیں۔ اس کے پاس دوسرے ملکوں کا رہائشی سٹیٹس رکھنے والے وفاقی حکومت کے وزراء ، مشیروں اور معاونین خصوصی ،وہاں کام کرنے والے افراد اور دوسرے ملکوں کی دہری شہریت اور سکونت کیلئےدرخواستیں دینے والوں سے متعلق کوئی معلومات موجود نہیں۔


مشہور خبریں۔
نواز شریف، مولانا فضل الرحمن کی ملاقات، 8 فروری کو مل کر حریفوں سے مقابلہ کرنے کا عزم
?️ 5 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے
دسمبر
پاکستان اور امریکا مثبت بات چیت میں مصروف
?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں:پاکستانی قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف کا کہنا ہے کہ
اکتوبر
ہیکرگروپ کی معلومات دینے پر 10ملین ڈالرانعام کا اعلان
?️ 28 مارچ 2024نیویارک : (سچ خبریں) ٹیکنالوجی کمپنی "بلیک کیٹ” کے نام سے مشہور
مارچ
منصور عثمان اعوان نئے اٹارنی جنرل پاکستان مقرر
?️ 24 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے
دسمبر
ایشیائی ترقیاتی بینک کی ریکوڈک منصوبے کیلئے 41 کروڑ ڈالر کے مالیاتی پیکیج کی منظوری
?️ 22 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان
اگست
اگلے لیول کیلئے بھی تیار، بڑی جنگ ہوئی تو پھر اس خطے تک محدود نہیں رہے گی، خواجہ آصف
?️ 10 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
مئی
فرانس میں غزہ جنگ کے ہزارویں دن اسرائیل مخالف مظاہرہ
?️ 3 جولائی 2026سچ خبریں:فرانس کے دارالحکومت پیرس میں غزہ جنگ کے ہزارویں دن ہزاروں
جولائی
خطہ میں مزاحمتی محاذ کا مقام
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی تحریک کے امریکہ کے بجائے مشرق کی طرف
اگست