?️
سچ خبریں:ویانا مذاکرات کے عین وقت میں صیہونی حکومت کی ایران مخالف تحریکوں پر تنقید اور مغرب کی تخریب کاری کے خلاف اپنے ملک کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے پاکستانی اخبار "جنگ” نے عالمی برادری کومخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اشتعال انگیز کارروائیوں کی وجہ سے صیہونی حکومت کا احتساب ہونا چاہیے۔
پاکستانی اخبار "جنگ” نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھاہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک ذمہ دار ملک ہےجبکہ ہمیں اسرائیلی حرکات کے سامنے خاموش نہیں رہنا چاہیے، اردو زبان میں پاکستان میں سب سے زیادہ شائع ہونے والے اخبار جنگ نے "اسرائیل کے خطرات” کے عنوان سے اپنے اداریہ میں لکھا ہےکہ صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کے ایران مخالف اقدامات کی وجہ اسرائیلی غاصبوں کے خلاف مظلوم اقوام بالخصوص فلسطینی عوام کی تہران کی مکمل حمایتن ایرانی فریق کی پالیسی اور اس کے سچائی پر مبنی نقطہ نظر کی وجہ سے ہے
روزنامہ جنگ نے جوہری معاہدے سے سابق امریکی انتظامیہ کی یکطرفہ دستبرداری، یورپی فریقوں کی ایران کے ساتھ زیادتی اور معاہدے کے دیگر اراکین سے اس ملک کے اس مطالبے کہ ایران معاہدے تک پہنچنے کے لیے مضبوط اور واضح ارادہ رکھتا ہے ،کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا: صیہونی حکومت کی ایران کے ساتھ مقابلہ کرنے کی دھمکیاں عالمی برادری کی نظروں سے پوشیدہ نہیں ہیں اور انہیں روکنا ضروری ہے۔
پاکستانی اخبار نے مزید لکھا کہ مغربی ایشیا اور خلیج فارس کے خطے میں امن کے خلاف صیہونی حکومت کے اقدامات قابل غور ہیں لہذا دنیا کو اس قابض حکومت سے جواب طلب کرناچاہیے، جنگ اخبار نے اسلامی تعاون تنظیم کو کو مخاطب قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ تنظیم کو خطے میں اسرائیلی کارروائی سے کسی بھی طرح کی مصلحت پسندی سے کام نہیں لینا چاہیے اور اسے روکنا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
2023 میں اسرائیل کو درپیش تین چیلنجز
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں 2023 میں صیہونی حکومت
دسمبر
ٹرمپ نہ ہوتے تو میں ایران کے خلاف جیت نہ پاتا: نیتن یاہو
?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی ریگیم کے وزیراعظم نے امریکی نیٹ ورک فاکس نیوز
جولائی
اماراتی بحری جہاز کی ضبطی کے بعد اب اسرائیلی جہازوں کی باری: عطوان
?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں: ممتاز تجزیہ کارچچ نے ایک نئے مضمون میں یمنی پانیوں
جنوری
پاکستانی وزیراعظم نے اسرائیل کے غزہ پر قبضے کے فیصلے پر عالمی ردعمل کا مطالبہ کیا
?️ 9 اگست 2025سچ خبریں: پاکستانی وزیراعظم نے غزہ کی پٹی پر غاصب صیہونی حکومت
اگست
طالبان ہلاکتوں کے بارے میں افغان فوج کا اعلان
?️ 30 جون 2021سچ خبریں:افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس نے
جون
مری میں ایک لاکھ کے قریب گاڑیاں داخل ہوچکی ہیں
?️ 5 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور وفاقی وزیراطلاعات
جنوری
امریکہ دنیا کے لئے سب سے بڑا خطرہ : چین
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں: روس میں چینی سفارت خانے نے اعلان کیا کہ امریکی
فروری
نتن یاہو کے دورۂ واشنگٹن کے اصل اہداف کیا ہیں؟
?️ 17 دسمبر 2025 نتن یاہو کے دورۂ واشنگٹن کے اصل اہداف کیا ہیں؟ اسرائیلی
دسمبر