?️
کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اس وقت پوری دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ فلسطین اور غزہ ہے اور امریکا اس جرم میں شریک ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کل بھی اسرائیل نے 83سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید کیا ہے، غزہ میں اس وقت بھی ہزاروں لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، امریکا پوری طرح اسرائیل کی سرپرستی کررہا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حماس کے ساتھ مذاکرات پر اتفاق ہوجاتا ہے پھر دھوکا دیا جاتا ہے، قطر پرحملہ ڈونلڈ ٹرمپ کی منظوری سے ہوا، اسرائیل نے قطر میں مذاکراتی ٹیم پر حملہ کیا، اسرائیل نے امریکا کی ایما پر قطر پر حملہ کیا۔
امیر جماعت اسلامی کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم اورڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات میں غزہ میں جنگ بندی کا ذکر ہوا، نسل کشی کا لفظ بھی شامل کرنا چاہئے تھا، پوری دنیا میں بیداری کی لہر کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ گلوبل فلوٹیلا غزہ کی جانب گامزن ہے، اسرائیل غزہ میں نسل کشی کررہا ہے، 2سال میں اسرائیل نے ساری حدوں کو پار کردیا ہے، یہ نظام انسانیت کو عدل فراہم نہیں کررہا، دنیا میں اس وقت طاقتوروں کا نظام چل رہا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ان لوگوں کا نظام چل رہا ہے جو انسانیت کے خلاف اسلحہ فروخت کرتے ہیں، امریکی ریاست جمہوریت کی چیمپئن بنتی ہے، امریکی یونیورسٹیوں میں اسرائیل کے خلاف اورغزہ کی حمایت میں احتجاج کرنے والوں کو نکال دیا جاتا ہے۔
حافظ نعیم نے یہ بھی کہا کہ 76فیصد امریکی ٹرمپ کو امن کا نوبل انعام دینے کے خلاف ہیں۔


مشہور خبریں۔
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات جولائی میں 3 ارب 54 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں
?️ 26 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی آئی ٹی برآمدات جولائی میں تاریخی
اگست
امریکہ ۵۵ میلین سے زائد غیر ملکیوں کے ویزوں کے جانچ کرے گا
?️ 22 اگست 2025امریکہ ۵۵ میلین سے زائد غیر ملکیوں کے ویزوں کے جانچ کرے
اگست
عراقی انتخابات علاقائی اور بین الاقوامی طاقتوں کی کشمکش کی نظر میں
?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: عراق میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات، جو 10 اکتوبر کو منعقد
نومبر
اسرائیل نے حماس کے سامنے ہتھیار ڈالے؛ سنوار کا غزہ پر غلبہ
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے پر عبرانی ذرائع
جنوری
اگر دشمن جنگ کو طول دے گا تو فلسطینی کیا کریں گے؟
?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے اس بات پر
نومبر
پی ٹی آئی نے میرے غیر خفیہ وائس نوٹ کو متنازع بنانے کی کوشش کی، عطا تارڑ
?️ 25 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا
جولائی
عالمی میڈیا اور یوم القدس
?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:ایران کے دار الحکومت تہران اور دیگر شہروں میں عالمی یوم
اپریل
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں آندھی اور بارش کے بعد الرٹ جاری
?️ 24 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب کے مختلف اضلاع میں آندھی اور بارش کے
مئی