دنیا نے تسلیم کیا کہ پاکستان کو آئندہ نسلو ں کی فکر ہے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کی میزبانی میں عالمی یوم ماحولیات کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یوم ماحولیات کی میزبانی اعزاز کی بات ہے ماحولیات کی بہتری کے لیے دنیا پاکستان کی کاوشوں کوتسلیم کررہی ہے، دنیا نے تسلیم کیا کہ پاکستان کو آئندہ نسلو ں کی فکر ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت کئی ممالک نے ماحولیات پر توجہ نہیں دی،چھانگا مانگا،میانوالی اوردیگر شہروں کے بڑے بڑے جنگلات ہمارے سامنے تباہ ہوئے لاہور میں آلودگی کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے، عالمی حدت صرف ایک یا دو ممالک کو نہیں بلکہ پورے خطے کو لپیٹ میں لیتی ہے، عالمی حدت کی وجہ سے پانی کا بڑا مسئلہ سامنے آرہا ہے، ہمارے صوبو ں سے ابھی سے پانی کے مسائل پر آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ امیر ممالک عالمی حدت سے نمٹنے کے لیے فنڈز فراہم کریں۔ ملک بھر کے اساتذہ بچوں کو شجرکاری مہم کی ترغیب دیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حرص اور ہوس نے دنیا کی توجہ انسانیت سے ہٹادی ہے۔ بھوکے لوگوں کو ماحولیات کی پرواہ نہیں، ہمارا آدھا پیسہ قرض کی ادائیگی میں خرچ ہوتا ہے ، کورونا وبا کے دوران حکومت نے لوگوں کوریلیف دیا، امریکا نے اپنے لوگوں کوریلیف دینے کے لیے ہم سے کم رقم خرچ کی۔

مشہور خبریں۔

اسموتریچ کا بیٹا غزہ کی جنگ سے فرار؛ وجہ؟

?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: بن کاسپٹ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں انکشاف کیا

اسما عباس نے کینسر کی تشخیص اور جدوجہد کی کہانی سنادی

?️ 7 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ اسما عباس نے کینسر کی تشخیص اور

حماس نے محمود عباس کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا

?️ 30 اپریل 2021غزہ (سچ خبریں) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے فلسطینی اتھارٹی

شمال شام میں لوگ سڑکوں پر وجہ ؟

?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے شام کے شہر قمشلی میں امریکی حمایت

کشف انصاری نے کیسے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا؟

?️ 27 جون 2024سچ خبریں: مشہور ٹک ٹاک اور یوٹیوب شخصیت کشف انصاری نے اپنے فٹنس

لبنان حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کے مطالبات کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا

?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں:لبنان کا جنوب اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھے گا

امریکی سرحدی شہر تباہی کے دہانے پر

?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکہ کے جنوب میں ایک سرحدی شہر لاکھوں پناہ گزینوں

فلسطین کے مسئلے کے حل کے بغیر اسرائیل سے صلح کا سوال ہی نہیں

?️ 20 ستمبر 2025فلسطین کے مسئلے کے حل کے بغیر اسرائیل سے صلح کا سوال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے