دفتر خارجہ کو مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کے پیچھے سازش کو بے نقاب کرنے کی ہدایت

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان نے ’متنازع خطے کے بارے میں ابہام پیدا کرنے کے لیے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جی-20 سربراہی اجلاس کے انعقاد کی بھارت کی کثیر الجہت اور کثیر المحاذ مہم‘ پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزارت خارجہ سے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ متنازع علاقے میں جی-20 سربراہی اجلاس منعقد کرنے کے منصوبہ بند اقدام کے پیچھے بھارت کے مذموم عزائم اور مقاصد کو بے نقاب کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کرے۔

صدر نے کل جماعتی حریت کانفرنس (اے پی ایچ سی) کے کنوینر محمود احمد ساغر کے ایک خط کا حوالہ دیتے ہوئے وزارت خارجہ سے مناسب کارروائی کے لیے کہا۔

صدر عارف علوی کو لکھے گئے خط میں محمود احمد ساغر نے متنازع سری نگر میں جی-20 کے رکن ممالک کا اجلاس بلانے کے بھارتی حکومت کے انتہائی متنازع اقدام اور کشمیریوں کی حق خودارادیت کے لیے جاری جدوجہد پر اس کے دور رس نتائج کی جانب پاکستان سے فوری توجہ دینے کی درخواست کی ہے۔

اے پی ایچ سی کے کنوینر نے کہا کہ بھارت کشمیر کی بین الاقوامی اور قانونی حیثیت کو کمزور کرنا اور اس تصور کو تقویت دینا چاہتا ہے کہ کشمیر اس کا اندرونی معاملہ ہے۔

محمود ساغر نے اقوام متحدہ اور دیگر علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی جانب سے بڑی سفارت کوششوں کی ضرورت پر روشنی ڈالی تاکہ بھارت کے مذموم عزائم اور مقبوضہ کشمیر میں اجلاس کے پیچھے اس کے مذموم مقاصد کو بے نقاب کیا جا سکے۔

دریں اثنا آزاد جموں و کشمیر کے اپنے ہم منصب انوار الحق کی قیادت میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے حکومت کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کا 5 اگست 2019 کا غیر قانونی اقدام انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اور عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

مشہور خبریں۔

امریکہ میں قید آصف مرچنٹ کے بارے میں مزید تفصیلات

?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ میں گرفتار پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کے بارے میں

یوکرائن حکومت کا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ریکارڈ

?️ 3 مارچ 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی بین الاقوامی کمیٹی کے خصوصی

پنجاب اور خیبر پختو نخوا از خود نوٹس کیس،جسٹس اطہر من اللہ کا تفصیلی نوٹ جاری

?️ 7 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب اور خیبر پختو نخوا انتخابات از خود

کوئی شواہد نہیں کہ سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ

?️ 1 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سائفر کیس میں ایک نیا موڑ سامنے آیا

پاکستان کا بی جے پی کے ’اکھنڈ بھارت‘ نظریے پر اظہار تشویش

?️ 2 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان نے اکھنڈ بھارت کے نظریے پر شدید تشویش

لیول پلیئنگ فیلڈ کی فراہمی کیلئے پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن سے رجوع

?️ 21 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئندہ انتخابات میں کاغذاتِ نامزدگی کے حوالے سے

سردیوں میں غزہ کے مہاجرین کی مشکلات؛ ہزاروں خیمے سیلاب کی نذر

?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ کے دفاع مدنی کے مطابق شدید سردی کے باعث مہاجرین

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی بلڈوزر کی سیاست، اقلیتوں کو نشانہ بنانے پر مودی پرتنقید

?️ 10 اپریل 2023سرینگر: (سچ خبریں) برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے