دشمن اب کسی بھی مس ایڈونچر سے قبل سو بار سوچے گا۔ محسن نقوی

محسن نقوی

?️

گوجرانوالہ (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دشمن اب کسی بھی مس ایڈونچر سے قبل سو بار سوچے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گوجرانوالہ میں مرکز مصطفی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مرکز کے مختلف سیکشن دیکھے اور مرکز مصطفیٰ کے سرپرست اعلیٰ مولانا محمد رضا ثاقب مصطفائی سے ملاقات بھی کی۔ محسن نقوی نے دین اسلام کی خدمت میں مرکز مصطفیٰ کے مثالی کردار کو سراہا اور مرکز کے طلباء کے مثبت کردار کی تعریف کی۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشیدہ صورتحال میں پاکستانی قوم کندن بن کر نکلی ہے، طاقتور دشمن کو پاکستانی قوم نے آہنی یکجہتی سے عبرتناک شکست دی، عظیم فتح پر اللہ تعالی کا شکر بجا لاتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ فتح میزائلوں نے دشمن پر ہیبت طاری کر دی اور نام نہاد طاقت پاش پاش ہوگئی، پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دشمن اب کسی بھی مس ایڈونچر سے قبل سو بار سوچے گا۔

مولانا محمد رضا ثاقب مصطفائی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستانی قوم دندان شکن جواب چاہتی تھی جو ہماری بہادر مسلح افواج نے دیا، قوم نے مثالی جرات اور بے خوفی کا مظاہرہ کیا اور اللہ تعالیٰ کی مدد شامل حال رہی۔

بعدازاں سرپرست اعلی مرکز مصطفی مولانا محمد رضا ثاقب مصطفائی نے دعائے خیر کرائی اور ملک کی سالمیت، استحکام اور ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔

مشہور خبریں۔

10 Shoes to Wear if You Love Walking and Hate Being Uncomfy

?️ 23 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

ہمارے دل آپ کے ساتھ ہیں/آپ کامیاب ہوں گے

?️ 24 مئی 2021سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے فلسطینی مجاہدین

صیہونی حکومت کے خلاف بیروت کی سلامتی کونسل میں شکایت

?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:بیروت کے جنوبی مضافات میں صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے

پاکستان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی تفتیش کا خیر مقدم کیا

?️ 28 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (یو این

جرمنی وزیر خارجہ کا لبنان کا سفر کرنے کا ارادہ

?️ 24 جون 2024سچ خبریں: جرمن وزیر خارجہ اینالینا بربوک نے لبنان کی سرحدوں کی

امام خامنہ ای کے امریکی طلباء کے نام خط پر صہیونی میڈیا کا رد عمل

?️ 31 مئی 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار یروشلم پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں امام

صیہونی وزیر نے گولانی کو ڈکٹیٹر قرار دیا

?️ 3 نومبر 2025سچ خبریں: شام کے ساتھ مذاکرات کے ذمہ دار ایک صہیونی وزیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے