?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی چار مہینوں کے دوران پاکستان کا تجارتی خسارہ نمایاں طور پر بڑھ گیا ہے، جولائی سے اکتوبر 26-2025 کے عرصے میں تجارتی خسارہ 38 فیصد اضافے کے ساتھ 12 ارب 58 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا، جس کی بنیادی وجوہات درآمدات میں اضافہ اور برآمدات میں کمی ہیں۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معاشی بحالی کو بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا ہے کیونکہ تجارتی خسارے اور مہنگائی سمیت اہم معاشی اشاریے تشویش ناک رجحانات ظاہر کر رہے ہیں۔
پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کی منگل کو جاری رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں تجارتی خسارہ گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 56 فیصد بڑھ کر 3 ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، اگرچہ یہ خسارہ ستمبر کے مقابلے میں 4 فیصد کم تھا، لیکن پھر بھی اس میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جو ظاہر کرتا ہے کہ ملک کی معیشت پر بیرونی دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔
جولائی سے اکتوبر 26-2025 کے دوران پاکستان کا مجموعی تجارتی خسارہ 38 فیصد بڑھ کر 12 ارب 58 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہو گیا، جو پچھلے سال اسی عرصے میں 9 ارب 11 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھا، ماہرین کے مطابق اس اضافے کی وجہ درآمدات میں اضافہ اور برآمدات میں کمی ہے۔
پہلے چار مہینوں کے دوران برآمدات 4 فیصد کمی کے بعد 10 ارب 44 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہیں، جب کہ درآمدات 15 فیصد بڑھ کر 23 ارب 3 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں، اکتوبر میں برآمدات اگرچہ ستمبر سے 4 فیصد زیادہ رہیں، لیکن درآمدات تقریباً تین سال بعد پہلی بار 6 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں، جو اکتوبر 2024 میں 5 ارب ڈالر تھیں۔
ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ اگر درآمدات کو قابو میں نہ رکھا گیا تو تجارتی خسارہ مزید بڑھے گا، جس سے کرنٹ اکاؤنٹ میں بہتری، اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر اور مستحکم روپے کی قدر پر منفی اثر پڑ سکتا ہے، تاہم اگر حکومت درآمدات کو محدود کرتی ہے تو اس سے معیشت کی رفتار کم ہو سکتی ہے، روزگار کے مواقع کم ہوں گے اور غربت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب اکتوبر میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر 6.2 فیصد تک پہنچ گئی، جو اس سال کی سب سے زیادہ سطح ہے، تاہم یہ اب بھی وزارتِ خزانہ کی 26-2025 کے لیے دی گئی پیشگوئی، یعنی 6.8 سے 7.2 فیصد کی حد کے اندر ہے، اس کے باوجود بنیادی مہنگائی 7.5 فیصد سے زیادہ برقرار ہے، جس کی وجہ سے معیشت میں ضروری اصلاحات لانے کی گنجائش کم ہوتی جا رہی ہے۔
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت مستحکم ہے، لیکن انہوں نے جی ڈی پی میں اضافہ کے لیے اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔
تاہم، ماہرین کا خیال ہے کہ بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ اور مسلسل مہنگائی حکومت کے لیے ترقی پر مبنی پالیسیوں پر مؤثر عملدرآمد کو مشکل بنا رہے ہیں۔
حکومت کی موجودہ پالیسی کا مرکزی نکتہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے ذریعے معیشت کو سہارا دینا ہے، مگر بڑھتا ہوا درآمدی خرچ اور کمزور برآمدی کارکردگی ظاہر کرتے ہیں کہ جب تک حکومت تجارتی توازن بہتر بنانے، مہنگائی کم کرنے اور صنعتوں کو مضبوط کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات نہیں کرتی، معاشی بحالی غیر یقینی رہے گی۔
پاکستان اس وقت ایک نازک صورتحال میں ہے، اگر درآمدات میں مزید اضافہ ہوا تو کرنٹ اکاؤنٹ میں حاصل ہونے والے فوائد ختم ہو سکتے ہیں، جب کہ اگر درآمدات کو محدود کیا گیا تو معاشی ترقی سست، روزگار کے مواقع کم، اور غربت میں اضافہ ہو سکتا ہے، یہی توازن مالی سال 26-2025 کی معیشت کی سمت طے کرے گا۔


مشہور خبریں۔
نیب نے بیڑا غرق کر دیا، سیاسی انتقام کو چھوڑ کر بھی کوئی پرسان حال نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
?️ 9 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس محسن اختر کیانی
ستمبر
نسلہ ٹاور کو ایک ہفتے کے اندر گرانے کا حکم جاری
?️ 25 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاورکو ایک ہفتے کے اندر
اکتوبر
لکی مروت: آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک
?️ 13 مئی 2024لکی مروت: (سچ خبریں) پولیس نے لکی مروت کے علاقوں وانڈہ ظریفوال
مئی
امریکی بحری جہازوں کے ساتھ IRGC بحریہ کے تصادم کی تفصیلات
?️ 3 نومبر 2021سچ خبریں: پاسداران انقلاب اسلامی کی بہادر بحریہ کے خلاف بروقت اور مستند
نومبر
بلنکن کے تل ابیب کے سفر کی بنیادی وجہ کیا ہے؟
?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا کہ امریکی وزیر خارجہ
ستمبر
قومی ایئرلائن نے اہم کامیابی حاصل کر لی
?️ 7 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) قومی ایئرلائن(پی آئی اے) نے اہم سنگ میل عبور کرتے
نومبر
مہوش حیات کی تصویرپر ہزاروں لائکس اور کمنٹس
?️ 15 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان کی معروف اداکارہ و سُپر ماڈل مہوش حیات نے
اکتوبر
سینیٹرز کا کالعدم ٹی ٹی پی کی سرگرمیوں میں اضافے پر اظہارِ تشویش
?️ 8 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومتی اور اپوزیش سینیٹرز نے ٹی ٹی پی
اکتوبر