خیبر پختوںخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے بارے میں الیکشن کمیشن کا اہم فیصلہ سامنے آگیا

الیکشن کمیشن

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو دو ماہ سے زائد عرصے تک کے لیے مؤخر کر دیا اور نئی تاریخ 27 مارچ مقرر کی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی جس کے دوران خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹری بینچ کے روبرو پیش ہوئے۔

چیف سیکریٹری نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے ای سی پی سے درخواست کی تھی کہ بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ دسمبر 2021 میں اور دوسرا مرحلہ مئی 2022 میں کرایا جائے۔

تاہم سی ای سی نے یاد دلایا کہ صوبائی حکومت نے اتفاق کیا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ رمضان سے پہلے کرایا جائے گا۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ چونکہ رمضان کا مہینہ 3 یا 4 اپریل سے شروع ہوگا لہٰذا اگر مئی میں انتخابات ہوئے تو بہت دیر ہو جائے گی، جس پر سیکریٹری نے کمیشن سے مارچ 2022 کے آخر تک بلدیاتی انتخابات کرانے کی درخواست کی۔

الیکشن کمشنر نے کہا کہ اس مہینے کا آخری اتوار 27 مارچ کو آئے گا اور انتخابی عمل کے لیے نئی تاریخ یہی مقرر کردی۔قبل ازیں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 16 جنوری کو ہونا تھا تاہم خیبر پختونخوا کی حکومت نے خراب موسم اور برف باری کو وجہ بتاتے ہوئے دوسرے مرحلے کو مؤخر کرنے کی درخواست کی تھی۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت 4 جنوری کو کرے گا۔

ای سی پی نے پی ٹی آئی کے جی ایم (فنانس) محمد ارشد اور پارٹی کے وکیل شاہ خاور کے علاوہ درخواست گزار اکبر ایس بابر اور ان کے وکیل احمد حسن شاہ کو بھی نوٹس جاری کر دیے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے غیر ملکی فنڈز کے آڈٹ کے لیے مارچ 2019 میں تشکیل دی گئی ای سی پی کی اسکروٹنی کمیٹی نے بالآخر 26 نومبر کو کمیشن کو دی گئی آخری ڈیڈ لائن کے تقریباً چھ ماہ بعد اپنی رپورٹ پیش کی تھی۔پی ٹی آئی کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس نومبر 2014 سے چل رہا ہے جو پارٹی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے دائر کیا تھا۔

اپنی درخواست میں اکبر ایس بابر نے پارٹی کے اکاؤنٹس میں مالی بے ضابطگیوں کا الزام لگایا تھا جس میں فنڈنگ کے غیر قانونی ذرائع، ملک اور بیرون ملک بینک اکاؤنٹس کو چھپانا، منی لانڈرنگ اور پارٹی ملازمین کے نجی بینک اکاؤنٹس کو مشرق وسطیٰ سے غیر قانونی عطیات وصول کرنے کے لیے استعمال کرنا شامل ہے۔

ای سی پی نے رواں سال جنوری میں کہا تھا کہ اس کی اسکروٹنی کمیٹی کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی طاقت اور حیثیت حاصل ہے اور وہ غیر ملکی فنڈنگ کیس میں کھلی سماعت نہیں کر سکتا۔ای سی پی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ‘ایسا ہوتا ہے تو کمیٹی کو کیس کو آگے بڑھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔’

یہ بیان وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں عوامی سماعت اور براہِ راست نشر کرنے کی تجویز کے ایک دن بعد سامنے آیا تھا۔

خیبر پختونخوا میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ‘فارن فنڈنگ کیس کی کارروائی کو ٹی وی پر براہ راست نشر کیا جانا چاہیے تاکہ سب کچھ عام لوگوں کو معلوم ہو’۔

تاہم ای سی پی کے بیان میں کہا گیا کہ کمیشن اسکروٹنی کمیٹی سے سفارشات موصول ہونے کے بعد غیر ملکی فنڈنگ کیس میں کھلی سماعت کرے گا، جنہیں فریقین کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

?️ 21 دسمبر 2022اسلام آباد:  (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ ​​کیس میں گواہان

2050 تک یورپ میں خشک سالی عام ہونے کا خطرہ

?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:  متعدد ماہرین نے یورپی پارلیمنٹ کی ماحولیاتی صحت عامہ اور

ٹرمپ کی نئی گستاخانہ گفتار: "کیوبا اگلا ہدف ہے”

?️ 28 مارچ 2026سچ خبریں: امریکی صدر، جو خود کو امن لانے والا اور جنگوں

کیا امریکہ جنگ روکنے کے لیے کچھ کرے گا ؟

?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے صیہونی حکومت کی

حکومت سے مذاکرات ناکام ہوئے تو تاریخی لانگ مارچ ہوگا، فواد چوہدری

?️ 30 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے پنجاب

الیکشن کمیشن نے دو وفاقی وزراء کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے

?️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے

ترک عوام نے ہرتزوگ کے دورے کے خلاف احتجاج کیا اور ہم سب قاسم سلیمانی ہیں کے نعرے لگائے

?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:   حزب اللہ انصار اللہ کے جھنڈے اور شہید سردار قاسم

صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے بن سلمان کی تین شرائط

?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں:ہ2017 تک عرب ممالک اور صیہونی حکومت کے درمیان کھلے عام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے