🗓️
پشاور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق خاتون آفیسر کو شہریوں نے بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگاتے پکڑا، واقعے کے بعد ضلعی انتظامیہ سمیت صوبائی الیکشن کمشنر پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات پولنگ کے ایک دن پہلے ہی دھاندلی کی زد میں آ گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہریوں نے خاتون پریزائیڈنگ آفیسر کو بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خاتون آفیسر کی جانب سے بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگانے کی خبر سامنے آنے پر صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ اور دیگر افسران ضلعی انتطامیہ کے ہمراہ پولنگ سٹیشن پہنچ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولنگ عملے کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی جائے گی۔ ضلعی الیکشن کمشنر نے بتایا کہ بیلٹ پیپرز کو قبضے میں لے لیا گیا ہے جن میں سے زیادہ تر بیلٹ پیپرز محفوظ ہیں۔ دوسری جانب واقعے پر صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے بھی اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
اپنی گفتگو میں صوبائی زیر کا کہنا تھا کہ اس واقعے پر الیکشن کمیشن کو اپنا مؤقف واضح کرنا چاہیے۔ انہوں نے واقعے کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے اسے حکومت کو بدنام کرنے کی ایک کوشش کہا ہے۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بیلٹ پیپرز پر سرعام ٹھپے کیسے لگائے جا سکتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ آزادانہ انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔
مشہور خبریں۔
کینسر کے علاج سے متعلق اہم تحقیق
🗓️ 3 مئی 2021ورجینیا(سچ خبریں) محققین کا کہنا ہے کہ بریسٹ کینسر کا سبب بننے
مئی
مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے
🗓️ 30 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے
مارچ
نیتن یاہو پر گرفتاری کا خوف طاری
🗓️ 2 مئی 2024سچ خبریں: بعض عبرانی ذرائع نے بتایا ہے کہ نیتن یاہو نے
مئی
حماس نے اسرائیل پر کیسے حملہ کیا؟ امریکی اخبار کا انکشاف
🗓️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: طوفان الاقصی آپریشن 2007 سے غزہ پر حماس کے کنٹرول
نومبر
فلسطینی رہنما کی اہلیہ صیہونیوں کی حراست میں
🗓️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: مقامی ذرائع نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے
ستمبر
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک
🗓️ 8 مارچ 2023وزیرستان: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل
مارچ
انگلینڈ کے نئے بادشاہ کے اسکینڈلز
🗓️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں: سی ان ان نے رپورٹ کیا کہ ملکہ انگلینڈ
ستمبر
صیہونی حکام کی اپنے قیدیوں کی ہلاکت سے بچنے کی کوشش
🗓️ 10 جون 2024سچ خبریں: صیہونی فوج کے ترجمان نے غزہ میں صیہونی قیدیوں کی
جون