?️
بنوں: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 2 الگ الگ کارروائیوں میں 4 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے صوبے کے ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، فورسز سے جھڑپ کےدوران 2 خوارج مارے گئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دوسری کارروائی خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں کی گئی، کارروائی کے دوران جھڑپ میں 2 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک خوارج دہشت گردی، شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے 2 خارجیوں کو ہلاک کردیا تھا جب کہ ایک اور کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کی چوکی پر حملے کو ناکام بناتے ہوئے خودکش حملہ آور سمیت 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔
آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کیا گیا، ہلاک خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکاخیز مواد ملا۔
واضح رہے کہ 5 اکتوبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج ہلاک کردیے گئے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کے خلاف 4 اور 5 اکتوبر کی درمیانی شب کارروائی کی گئی، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت سمیت 6 جوان شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ شہید ہونے والے 5 بہادر سپاہیوں میں لانس نائیک محمد اللہ، لانس نائیک اختر زمان، لانس نائیک شاہد اللہ، لانس نائیک یوسف علی اور سپاہی جمیل احمد شامل ہیں۔
مزید کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت خوارج کے خلاف آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج کو ہلاک کر دیا ہے جب کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔


مشہور خبریں۔
دنیا بھر میں جبری پناہ گزینوں کی تعداد 120 ملین تک پہنچی
?️ 14 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی
جون
آئی ایم ایف معاہدے کے بعد کاروباری برادری کو سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کی امید
?️ 2 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) کاروباری برادری نے آئی ایم ایف کے ساتھ
جولائی
کالعدم تحریک لبیک کےمتعدد ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لی گئیں
?️ 30 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) کالعدم تحریک لبیک کے 25 سے زائد کارکنان کی
اپریل
بانی پی ٹی آئی سے سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں۔ سینیٹر فیصل واوڈا
?️ 2 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی
دسمبر
فلسطین کا واحد راہ حل
?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں: عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے ایک بیان جاری کرتے
دسمبر
امریکہ میں اسلامو فوبیا عروج پر
?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکہ میں ایک بار پھر اسلام دشمنی دیکھنے کو ملی جس
دسمبر
بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ معطل کرنے کا فیصلہ قابل مذمت،وزیراعظم شہباز شریف
?️ 30 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ بھارت کی
مئی
افغانستان اپنی زمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے
?️ 25 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کور کمانڈرز کانفرنس میں فوجی قیادت نے سرحد
مئی