خیبر پختونخوا : فورسز کی 3 مختلف کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک

?️

پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 3 مختلف کارروائیوں کے دوران فتنۃ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مہمند میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی، جس میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جب کہ ٹانک میں جھڑپ کے دوران ایک دہشت گرد انجام کو پہنچا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آپریشن کے بعد متعلقہ علاقوں میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں، آپریشن ’عزمِ استحکام‘ کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگرد نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں تیزکر دی گئی ہیں، دہشتگردوں کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں 2 الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 23 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے ایک ٹارگٹڈ آپریشن کیا تھا، فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 12 خارجی ہلاک کردیے تھے، ایک اور آپریشن کے دوران مزید 11 خارجی ہلاک کردیے گئے تھے۔

صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے فتنۃ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔

ملکی قیادت نے واضح کیا کہ پاکستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی فوج کی بڑی غلطیاں کیا ہیں ؟

?️ 15 فروری 2024سچ خبریں:ایک صیہونی میڈیا نے اسرائیلی فوج کے ایک نئے کیس کی

جنگ بندی میں صیہونی رکاوٹوں پر حماس کا ردعمل

?️ 2 مارچ 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن

غزہ شہداء کی تازہ ترین تعداد

?️ 2 فروری 2026سچ خبریں:فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حملوں

توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی: عدالت نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا

?️ 5 جنوری 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو توشہ

بن سلمان اپنی ساکھ بہتر بنانے کے لیے رشوت دیتے ہیں:کارنیگی انسٹی ٹیوشن

?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:ایک امریکی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ سعودی ولی عہد

امریکہ کو ایران کا اعتماد حاصل کرنا ہوگا؛عرب اور مغربی ماہرین 

?️ 13 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکہ کی جانب سے غیرمستقیم مذاکرات کو قبول کرنا اور

ہم جرمنی سے 5000 سے زائد فوجی واپس بلا لیں گے: ٹرمپ

?️ 3 مئی 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رائٹرز نیوز ایجنسی کو دیے گئے

مقبوضہ علاقوں میں خوف و ہراس

?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں: صہیونی حکومت کے ٹی وی چینل نیٹ ورک 14 نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے