?️
خیبر پختونخوا: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر اور جنوبی وزیرستان میں دو مختلف واقعات میں سیکیورٹی فورسز کے 3 جوان شہید اور ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیرہ اسمٰعیل خان میں پولیس کیمپ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک عسکریت پسند مارا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دو زخمی عسکریت پسندوں کو گرفتار بھی کیا گیا، بیان میں مزید کہا گیا کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
ادھر جنوبی وزیرستان کے علاقے سرویکئی میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 2 فوجی شہید ہوگئے۔
شہید ہونے والے جوانوں کی شناخت اورکزئی سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ سپاہی بنارس خان اور خیبر سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ سپاہی عبدالکریم کے ناموں سے ہوئی۔
سی سی پی او پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ڈی آئی خان میں حملہ ہفتہ کو دیر گئے سی پیک یارک ٹول پلازہ کے قریب ہکلا ڈی آئی خان موٹروے پر ہوا۔
یارک تھانے کی حدود میں 15 سے 20 حملہ آوروں نے پولیس کیمپ پر دھاوا بول دیا۔
شہید کانسٹیبل کی شناخت شیر عالم کے نام سے ہوئی جو موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا۔
فائرنگ کافی دیر تک جاری رہی، اس دوران دستی بموں کا بھی استعمال کیا گیا، حملے کے بعد عسکریت پسند فرار ہوگئے۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کے عدالتی استثنیٰ پر فوری نظرثانی کی درخواست مسترد
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کیس کے خصوصی تفتیش کار
دسمبر
2000 غیر ملکی دہشت گردوں کے ہاتھوں شامی عوام کا قتل عام
?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: شام کے صوبہ لاذقیہ کی جانب توجہ مرکوز ہو گئی
مئی
امریکی کمپنی کا چاند پر انسانی بستیاں تعمیر کرنے کے لئے ناسا کے ساتھ معاہدہ
?️ 12 جولائی 2021نیویارک(سچ خبریں)چاند پر انسانی بستیاں تعمیر کرنے کا ٹھیکہ ہتھیاروں کی تیاری
جولائی
اگلی جنگ اسرائیل کے لیے تباہ کن ہوگی: عبرانی میڈیا
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:اسرائیلی سیاسی حکام کے دعووں کے برعکس عبرانی میڈیا کے ایک
فروری
اسرائیلی منظر نامے کی تکرار؛ UNIFIL کے لیے تل ابیب کا خواب
?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں: صیہونی ریڈیو کے مطابق، تل ابیو اس بات پر فکرمند
نومبر
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے بیان کی تردید کر دی
?️ 23 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گزشہ بیان کی
اسرائیل غزہ میں اپنی فوجی کارروائیاں فوری طور پر بند کرے: چین
?️ 9 ستمبر 2025چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لِن جیان نے وزارت کے اجلاس میں
ستمبر
مقبوضہ جموں وکشمیر: کل جماعتی حریت کانفرنس کا بڑھتی ہوئی بھارتی فوجی جارحیت پر اظہار تشویش
?️ 6 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
دسمبر