?️
پشاور(سچ خبریں) خیبر پختون خوا حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے عید تک نویں اور باوہویں جماعت تک کی کلاسوں کو بند کرنے کا فٰصلہ کیا ہے خیبر پختون حکومت نے ایک بار پھر کورونا زد اضلاع میں نویں سے بارویں جماعت تک تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے بعد پھر عید تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
صوبائی حکومت نے این سی او سی کے فیصلوں کی روشنی میں 19 اپریل کو صوبے کے 21 کورونا متاثرہ اضلاع میں نویں سے بارویں جماعت تک تعلیمی اداروں کو کھولا تھا، تاہم گزشتہ روز کے این سی او سی اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں اب دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور اعلامیے میں پیر 26 اپریل سے عید تک نویں سے انٹر تک کے تعلیمی ادارے بند ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزارت تعلیم نے ملک بھر میں پہلی سے آٹھویں تک اسکولزعید تک بند رکھنے کا اعلان کررکھا ہے، جب کہ جب کہ 9 ویں سے 12 ویں تک تعلیمی ادارے سخت کورونا ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی تھی۔ دوسری جانب خیبرپختون خوا حکومت نے 19 اپریل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا تعطیلات سے بند صوبے کے 21 اضلاع میں نویں سے بارویں تک زیر تعلیم بچوں کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ تین دن ہر کلاس کے آدھے بچے آئیں گے اور پھر اگلے تین دن باقی بچے آئیں گے۔


مشہور خبریں۔
2 ججز بینچ سے علیحدہ، 7 رکنی بینچ نے سماعت کا دوبارہ آغاز کردیا
?️ 22 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں آرمی ایکٹ کے تحت عام شہریوں
جون
غزہ میں جنگ بندی اتوار کی صبح 8:30 بجے سے نافذ
?️ 18 جنوری 2025سچ خبریں: قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے اعلان کیا
جنوری
فن لینڈ اور ایسٹونیا کا بالٹک میں روسی بیڑے کے خلاف میزائل کا منصوبہ
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں: ایسٹونیا اور فن لینڈ نے بالٹک سمندر میں مشترکہ
اگست
ٹیکنوکریٹ حکومت لانے کا شوشہ چھوڑا جا رہا ہے، عمران خان
?️ 28 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)
دسمبر
فلسطینیوں پر اسرائیل مظالم اور استکبار کی غلام اقوم متحدہ کی غداری
?️ 13 مئی 2021(سچ خبریں) ایک ایسے وقت میں جب دنیا بھر کے لاکھوں کروڑوں
مئی
بوم بوم آفریدی کا پی ایس ایل ۶ ہے آخری پی ایس ایل
?️ 24 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کا سنگرام
فروری
بھارت کی خارجہ پالیسی میں نیا رخ امریکہ سے کشیدگی، روس سے قربت اور چین سے مفاہمت
?️ 20 اگست 2025بھارت کی خارجہ پالیسی میں نیا رخ امریکہ سے کشیدگی، روس سے
اگست
مغربی کنارے میں 7 اکتوبر سے اب تک 3200 فلسطینی گرفتار
?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں اور آزادی کے امور کی کمیٹی نے اتوار کے
نومبر