?️
پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں چاند رات کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک بچہ جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہوگئے۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے شوال المکرم 1446 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا تو ملک کے مختلف علاقوں میں شہریوں نے ہوائی فائرنگ کرکے خوشی کا اظہار کیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر بخت اللہ وزیر کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی کہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں ہوائی فائرنگ کے واقعات کے نتیجے میں مختلف حادثات پیش آئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ضلع خیبر، بنوں اور نوشہرہ میں ہوائی فائرنگ سے شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی جس کے بعد ان اضلاع میں عیدالفطر کے موقع پر بھی دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ضلع بنوں میں ہوائی فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جب کہ 9 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں جب کہ خیبر کے علاقے بارکمبرخیل سرکس میں ہوائی فائرنگ سے ایک لڑکی بھی شدید زخمی ہوئی، جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
اس کے علاوہ نوشہرہ کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں افطار کے دوران ایک نوجوان ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوا جسے قاضی میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔
دریں اثنا، ٹانک سٹی اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) شیر افضل نے ڈان ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چاند رات کا جشن منانے کے دوران ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں ریونیو افسر محمد آصف بھی زخمی ہوا۔
ان کا کہنا ھتا کہ سٹی پولیس کی حدود میں ہوائی فائرنگ سے کوئی اور زخمی نہیں ہوا ہے۔
یاد رہے کہ ماضی میں بھی چاند رات کا جشن منانے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں خیبرپختونخوا میں اموات ہوئی ہیں۔
گزشتہ اپریل میں پولیس نے خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں چاند رات اور عید کے دنوں میں جشن منانے پر 100 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
حکام نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے عید کا جشن منانے کے لیے ہوائی فائرنگ اور ہتھیاروں کی نمائش سمیت دیگر پابندیاں عائد کردی ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی میں بھی چاند رات کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
امریکی جرنلوں کی جاسوسی کے لئے پینٹاگون کا خفیہ یونٹ
?️ 18 جون 2023سچ خبریں:ہفتے کے روز شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں، امریکی نیوز
جون
صیہونی قیدیوں کے بارے میں صیہونی انتہاپسند وزیر کی خوش فہمی
?️ 20 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے انتہاپسند وزیر نے اس
فروری
مقبوضہ جموں وکشمیر: قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مظاہرے
?️ 2 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
مئی
صیہونی نجی سکیورٹی کیمروں تک ایران کی رسائی؛بلومبرگ کا انکشاف
?️ 20 جون 2025 سچ خبریں:بلومبرگ نے رپورٹ دی ہے کہ ایران نے مقبوضہ فلسطینی
جون
پاکستان کشمیر اور فلسطین کے مظلوم لوگوں کی حمایت جاری رکھے گا: شہریار آفریدی
?️ 28 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے کہا
مئی
قطر کے قومی سلامتی مشیر کا کابل دورہ
?️ 10 جون 2022سچ خبریں: قطر کے قومی سلامتی کے مشیر محمد بن احمد المسند
جون
وقت آنے پر دنیا دیکھے گی کہ پاکستانی قوم کتنی عظیم ہے، شیخ رشید
?️ 3 مئی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے
مئی
یمن کا فیصلہ ملک کے اندر ہونا چاہیے:یمنی عہدہ دار
?️ 9 اپریل 2022سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے
اپریل