?️
پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بارشوں اور برفباری سے متاثرہ افراد کے لیے معاوضوں کا اعلان کردیا ہے۔
میڈیا کے مطابق وزیراعلیٰ نے سیکریٹری ریلیف سے رابطہ کرتے ہوئے متاثرین اور نقصانات کی رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے، انہوں نے حکم دیا کہ صوبہ بھر میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات اکھٹی کی جائیں اور حادثات میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10, 10 لاکھ روپے کے امدادی چیک دیے جائیں۔ْ
ان کا مزید کہنا تھا کہ شدید زخمیوں کو 3،3 لاکھ جبکہ معمولی زخمیوں کو 50، 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
علی امین گنڈاپور نے مزید ہدایت دی کہ ان حادثات میں مالی نقصانات کے ازالے کے لیے بھی معاوضے دیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ آج ہی صوبائی ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں جاری بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ سے ہونے والے حادثات میں اب تک 27 افرادجاں بحق جبکہ 38 افراد زخمی ہوگئے ہیں، اس کے علاوہ 129 گھروں کو جزوی جبکہ 33 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا ہے۔
صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پرمتاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا جارہا ہے، پی ڈی ایم اے کو جاں بحق افرادکے ورثا اور زخمیوں کو فوری طور پر امدادی چیکس مہیا کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
وزیر اعلٰی نے متاثرہ افراد کو فوری طور پر ریلیف مہیا کرنے کی بھی ہدایت دی ہے، انہوں نے کہا کہ بند راستوں کو کھولنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، وزیر اعلی نے تمام متعلقہ اداروں، پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 کو بھی مکمل الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ عوام کو بروقت ریلیف پہچانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔


مشہور خبریں۔
نئی صیہونی کابینہ نے بھی تھاما امریکہ کا دامن
?️ 17 جون 2021سچ خبریں:بنیامن نیتن یاہو نے صیہونی کنسیٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا
جون
پاکستان کے سابق وزیر اطلاعات کا آیت اللہ خامنہ ای کے امریکی طلباء نے نام خط پر ردعمل
?️ 3 جون 2024سچ خبریں:پاکستان کے سابق وزیر اطلاعات نے فلسطین کی حمایت میں اسلامی
جون
شام کے خلاف اسرائیل کی مسلسل جارحیت پر فلسطینی مزاحمت کا ردعمل
?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے ملک کی حکومت کے خاتمے اور دمشق
دسمبر
عدالت سانحہ سیالکوٹ کا اسپیڈی ٹرائل کرے
?️ 2 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم
جنوری
جمہوریت اور انسانی حقوق کے معاملے میں امریکی دوغلہ پن
?️ 4 مئی 2022سچ خبریں: یوکرین کا بحران جو گزشتہ سال 26 مارچ کو مشرقی
مئی
خیبرپختونخوا: حکومت نے ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالفت کردی
?️ 25 مارچ 2021پشاور(سچ خبریں) سنہ 2020 کے آخر میں ٹک ٹاک سال کی سب
مارچ
دیامر: شاہراہ قراقرم پر جی بی اسکاؤٹس کی چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
?️ 29 اگست 2025دیامر: (سچ خبریں) گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں دہشتگردوں کی فائرنگ
اگست
’ریاست خطرے میں ہے‘ مولانا فضل الرحمان کا حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان
?️ 16 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل
مارچ