?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ آئینی طور پر خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی اجازت تو ہے مگر ایسا اقدام نہیں اٹھائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نےخلوص دِل کے ساتھ بلٹ پروف گاڑیاں دیں، اِس معاملے کو سیاست کی نذر کر دیا گیا، اِن فیصلوں کی ایک وجہ یہ ہوسکتی ہے، دہشت گردوں کے خلاف لڑنا نہیں چاہتے۔ اُنہوں نے کہا کہ سہیل بزدار کو سوچ سمجھ کر لگایا گیا ہے، ایسے کم عقل اور بچگانہ سوچ والے کو وزیراعلی بنایا گیا، اگر بلٹ پروف پسند نہیں آئیں تو وزیراعلیٰ پولیس کواپنی بلٹ پروف گاڑی دیدیں۔
وزیر مملکت داخلہ کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 148 کے تحت صوبائی حکومت فیصلوں میں آزاد نہیں ہے، دہشت گردی کےخلاف جنگ پورے پاکستان کی جنگ ہے، وزیراعلی بدلنے سے جنگ نہیں رکے گی۔ طلال چودھری نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر خیبرپختونخوا پولیس کے لیے گاڑیاں دی گئیں، وفاقی حکومت نے مالی مشکلات کے باوجود خیبرپختونخوا پولیس کے لیے جدید گاڑیاں فراہم کیں، خیبرپختونخوا حکومت دہشت گردوں کے خلاف کوئی اقدام کرنے سے قاصر ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اس بچگانہ فیصلے سے کسی کی قیمتی جان جا سکتی ہے، اگر کوئی قیمتی جان ضائع ہوتی ہے تو اس کے ذمہ دار آپ ہوں گے، خیبرپختونخوا حکومت کے انسداد دہشت گردی کےلیے اقدامات نظرنہیں آئے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا دہشت گردی کے خلاف غیرسنجیدہ نظرآتے ہیں، صوبائی حکومت نے پولیس کے بہادر جوانوں کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
ابھی تو تیاری چل رہی ہے، سنگل ڈبل لے رہے ہیں، جیسے ہی تاریخ آئے گی تو پاور پلے لیا جائے گا، مراد سعید
?️ 12 اپریل 2025سوات: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر
اپریل
آزاد کشمیر سپریم کورٹ میں تنویر الیاس کی نااہلی کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست مسترد
?️ 13 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) آزاد جموں و کشمیر کی سپریم کورٹ نے سابق
اپریل
افغان صحافی یونین ابوعاقلہ کو انصاف دلانے کی کوشش کرنے والی عالمی تنظیم میں شامل
?️ 31 مئی 2022سچ خبریںافغانستان کی صحافی یونین مختلف ممالک کے صحافیوں اور انسانی حقوق
مئی
2022 کی گرمی میں 61 ہزار یورپی ہلاک
?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں:نئی تحقیق کے مطابق گزشتہ موسم گرما میں شدید گرمی کی
جولائی
شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے: آرمی چیف
?️ 5 اکتوبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا
اکتوبر
یوکرین کو 675 ملین ڈالر ہتھیاروں کی امریکی امداد
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے یوکرین کے لیے 675 ملین ڈالر
ستمبر
یونان امریکی اڈہ بن چکا ہے: رجب طیب اردوغان
?️ 12 نومبر 2021سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردوغان نے یونانی وزیر اعظم کے مہاجرین
نومبر
پی ڈی ایم کے پاس 186 ووٹ نہیں ہیں توعدم اعتماد کی تحریک نہیں لاسکتے‘اعتزاز احسن
?️ 1 دسمبر 2022لاہور:(سچ خبریں) نامور ماہر قانون اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پی
دسمبر