?️
پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پورے صوبے میں نوجوانوں کو حقوق دیں گے۔
درگئی مالاکنڈ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے نوجوانوں سے جھوٹے وعدے کیے، 13 سالہ حکومت نے صوبے کو برباد کیا، ایک بھی سٹیڈیم نہیں بنایا گیا۔ اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دکھائے کہاں گھر، ڈیم اور دیگر منصوبے شروع ہوئے، پاک فوج نے ہندوستان کو تاریخی شکست دی، ہندوستان کو شکست کے بعد گرین پاسپورٹ کی عزت میں اضافہ ہوا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ہر غریب کے لیے ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ 2008 میں امن قائم کیا تھا، پاکستانی پرچم کو بلند کیا، پشتون کا کام رونا نہیں، لڑنا ہے، گالم گلوچ سے نہیں، مقدمہ لڑنے سے صوبے کے حقوق ملتے ہیں، امپورٹڈ اپوزیشن لیڈر لایا گیا، پورے صوبے میں نوجوانوں کو حقوق دیں گے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پختونخواکی یونیورسٹیوں میں بھی لیپ ٹاپ تقسیم ہونا چاہیے، پنجاب حکومت صوبے کو آٹے کے بحران سے نکالے، ہم کم قیمت بجلی، تمباکو اور معدنیات ریاستی سطح پر دے رہے ہیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ آٹے کے بحران کے حوالے سے وزیراعظم نوٹس لیں، پارٹی میں سزا و جزا کے اصول پر آگے جائیں گے، آئندہ جیالا وزیر اعلی ہوگا۔


مشہور خبریں۔
تیانجن: شہباز شریف کی ترک صدر سے ملاقات، اردوان کا پاکستان میں سیلاب سے نقصانات پر اظہار ہمدردی
?️ 31 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے چین
اگست
طالبان کا افغانستان – پاکستان کی ایک اہم سرحدی گزرگاہ پر قبضہ کرنے کا دعوی
?️ 14 جولائی 2021سچ خبریں:آج صبح طالبان نے ایک اہم افغانستان اورپاکستان کے درمیان ایک
جولائی
کینسر کے علاج سے متعلق اہم تحقیق
?️ 3 مئی 2021ورجینیا(سچ خبریں) محققین کا کہنا ہے کہ بریسٹ کینسر کا سبب بننے
مئی
لیکوڈ پارٹی کیا کرنا چاہتی ہے؟
?️ 19 اگست 2023سچ خبریں:حزب اختلاف کے اتحاد کے سربراہ یائر لاپیڈ کی موجودگی میں
اگست
برطانوی مصنف کا اسرائیل کی تزویراتی ناکامیوں کا بیان
?️ 27 جون 2025سچ خبریں: مشرق وسطیٰ میں ایک مضمون میں برطانوی مصنف اور تجزیہ
جون
مبینہ انتخابی دھاندلی، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کا کراچی میں احتجاج
?️ 11 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ
فروری
سرمایہ کار امارات اور سعودی عرب کو چھوڑ دیں: یمن
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے منگل کی
اکتوبر
عوام کو ریلیف دینے اور آئی ایم ایف پروگرام میں توازن کو برقرار رکھیں گے۔ بلال اظہر کیانی
?️ 20 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے
جون