?️
پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کی پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ صوبے کے برفانی علاقوں میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث برفانی جھیل کے پھٹنے کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔
برفانی جھیل کے پھٹنے سے مراد وہ صورت حال ہے جب جھیل اچانک پھٹتی ہے اور اس سے بہنے والا پانی اور مٹی نیچے کی وادیوں میں تباہی پھیلا دیتی ہے، جس کے نتیجے میں انسانی جانوں، املاک اور مقامی لوگوں کے روزگار کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔
وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مطابق گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں 7 کروڑ 10 لاکھ سے زائد افراد اس خطرے سے متاثر ہو سکتے ہیں۔
پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کی جانب سے آج جاری کردہ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ برف کے تیزی سے پگھلنے اور اچانک سیلاب آنے کے امکانات کو بڑھا رہا ہے۔
ہدایت نامے کے مطابق چترال، دیر، سوات اور کوہستان کے رہائشیوں کو ممکنہ برفانی جھیلوں کے پھٹنے کے بارے میں خبردار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے، جب کہ ضلعی انتظامیہ کو حساس علاقوں کی نگرانی، بروقت اطلاع رسانی اور انخلا کی مشقوں کو یقینی بنانے کا کہا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب غیر ضروری آمدورفت سے گریز کرنے اور تیز بہتے پانی میں گاڑیاں لے جانے سے منع کیا ہے، سیاحوں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ ممکنہ متاثرہ علاقوں میں نقل مکانی کے لیے مقامات قائم کر دیے گئے ہیں اور امدادی اداروں کو ہنگامی سازوسامان کے ساتھ تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
محکمہ شاہرات، سرحدی تعمیراتی ادارے اور تعمیرات و مواصلات کے محکمے کو سڑکوں کی بروقت بحالی کے لیے پیشگی اقدامات کرنے اور چوکنا رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری اقدام کرنے کی ہدایت کی ہے، اس کے ساتھ ساتھ عوام کو ممکنہ نقصانات سے بچنے کے لیے آگاہی مہم بھی شروع کر دی گئی ہے۔
ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ادارے کا ہنگامی مرکز مکمل طور پر فعال ہے، عوام مزید معلومات کے لیے 1700 پر رابطہ کریں۔
یہ ہدایت نامہ ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ایک ہفتے کے دوران 64 افراد جاں بحق اور 117 زخمی ہو چکے ہیں۔
سب سے زیادہ جانی نقصان خیبرپختونخوا میں ہوا، جہاں 10 بچوں سمیت 23 افراد جاں بحق ہوئے، گزشتہ ہفتے وادی سوات میں اچانک آنے والے سیلاب میں 14 افراد بہہ گئے تھے۔
ادارے نے پہلے ہی 5 سے 11 جولائی تک جاری موسم برسات کے نئے سلسلے کے باعث اچانک سیلاب، شہری علاقوں میں پانی بھرنے اور پہاڑی تودے گرنے کے خطرے سے متعلق ضلعی انتظامیہ کو خبردار کر دیا تھا۔
محکمہ موسمیات کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ خطے کے بیشتر حصوں میں مرطوب ہوائیں داخل ہو رہی ہیں جو آئندہ چند روز میں مزید شدت اختیار کر سکتی ہیں۔
ادارے نے کہا ہے کہ مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان کے نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب کا خطرہ ہے، جب کہ چترال، سوات، پنجکوڑہ اور کابل دریا میں دریائی سیلاب کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے نے متعلقہ حکام پر زور دیا ہے کہ وہ دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی نالوں کی نگرانی جاری رکھیں، نکاسی آب کے راستوں کو رکاوٹوں سے پاک رکھیں تاکہ پانی کے بہاؤ میں خلل نہ آئے اور شہری سیلاب کے خطرات کو کم کیا جا سکے۔


مشہور خبریں۔
پیوٹن اور زلینسکی کی ملاقات، ملاقات کا امکان
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے مغربی ایشیا کے خصوصی ایلچی اسٹیفن وٹکاف نے
اگست
بادشاہ کے مخالفین ملک چھوڑ دیں:برطانوی پارلیمنٹ ممبر
?️ 7 مئی 2023سچ خبریں:برطانوی بادشاہ کی تاجپوشی کے موقع پر لندن شہر میں ہزاروں
مئی
اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے: ٹرمپ کا غزہ منصوبہ بدترین توہین ہے جو میں نے کبھی نہیں دیکھی
?️ 29 اکتوبر 2025سچ خبریں: مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی
اکتوبر
کابینہ میں تبدیلیاں،شوکت ترین وزارت خزانہ مقرر
?️ 16 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے وزیر
اپریل
یوکرین جنگ کے بارے میں امریکہ کا اعتراف؛روس کی زبانی
?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں: یوکرین کو کلسٹر بم فراہم کرنے کے بارے میں وائٹ
جولائی
ترکی کے ہاتھوں داعش کے 357 دہشت گرد گرفتار
?️ 30 دسمبر 2025سچ خبریں: ترکی کے وزیر داخلہ علی یرلی کایا نے اعلان کیا ہے
دسمبر
امریکہ غبارے کے واقعے کو ہمیں بدنام کرنے کے لیے استعمال کر رہا ہے: چین
?️ 5 فروری 2023سچ خبریں:امریکی میڈیا نے خبر دی کہ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن
فروری
جنوبی سوڈان میں انتخابات ایک بار پھر ملتوی
?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: جنوبی سوڈان کے صدر کے دفتر نے ہفتے کے روز
ستمبر