خیبرپختونخوا میں تجارت اور سیاحت کا فروغ امن سے مشروط ہے۔ فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی

?️

پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں تجارت اور سیاحت کا فروغ امن سے مشروط ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، خیبرپختونخوا قدرتی وسائل سےمالا مال ہے، ملکی ترقی اورخوشحالی کے لیے ملکر آگے بڑھنا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے، صوبے میں امن ہوگا تو تجارت اور سیاحت میں اضافہ ہوگا۔

گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات کرنےکی ضرورت ہے، پاکستان نے ہر محاذ پر بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پنجاب کا دورہ آفیشل نہیں تھا، پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، سہیل آفریدی کو ایسی میڈیا ٹاکس سے گریز کرنا چاہیے۔ اُن کا کہنا تھا کہ صوبے میں سکیورٹی فورسز اور پولیس روزانہ آپریشنز کر رہی ہیں، صوبے کے بعض علاقوں میں دہشتگردی موجود ہے،ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، جرائم میں زیادہ تر افغان شہری ملوث پائے جاتے ہیں۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ غیر قانونی مقیم افغان شہری اپنے وطن واپس جائیں، صوبے میں دہشتگردی کے پیچھے کون ہے؟ سب کو پتہ ہے بھارت اور اسرائیل کی ایما پر افغانستان کر رہا ہے اور سرحد پار سے دہشتگردی ہو رہی ہے۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ افغانستان کو ہر فورم پر آگاہ کیا کہ اس کی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال ہو رہی ہے، کیا ایسے افراد کو پناہ دینی چاہیے جو دہشتگردی میں ملوث ہوں؟ بغیر ویزہ کسی ملک میں قیام کی اجازت نہیں ہوتی۔

مشہور خبریں۔

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 الگ کارروائیاں، 15 دہشتگرد ہلاک

?️ 7 مارچ 2026راولپنڈی (سچ خبریں) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ کارروائیاں کے

صہیونی فوجی، حزب اللہ کے جال میں گرفتار

?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی فوج کی ایک یونٹ کو حزب اللہ

اسرائیل میں کرونا عروج پر 37 دنوں میں 10 لاکھ 800 ہزار مبتلا

?️ 7 فروری 2022سچ خبریں:  کورونا وائرس کی وبا کے مقابلے میں صیہونی حکومت کی

اداکارہ علیزے گبول نے خاموشی سے دوسری شادی رچا لی؟

?️ 19 فروری 2021 خبریں ہیں کہ ماڈل و اداکارہ علیزے گبول نے خاموشی سے

صیہونیوں نے غزہ کے میدان جنگ میں کیا حاصل کیا ہے؟

?️ 7 فروری 2024سچ خبریں: فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے

کورونا وائرس اور پاکستان پر سفری پابندیاں

?️ 25 اپریل 2021(سچ خبریں) کورونا وائرس نے دنیا بھر میں قہر مچا رکھا ہے

اسماعیل ہنیہ کا ترکی دورہ، غرب اردن کی آزادی کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

?️ 14 مارچ 2021انقرہ (سچ خبریں)  فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے

گوگل ڈیٹا چوری کرنے کے مقدمے میں پیسے دینے پر رضامند

?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: انٹرنیٹ سرچ انجن کی سب سے معروف ویب سائٹ گوگل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے