خیبرپختونخوا : بارش، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد 406 ہوگئی

?️

پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا میں بارشوں سے مزید آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے، صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 406 تک پہنچ گئی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اتوار کے روز خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد 15 اگست سے صوبے میں بارشوں سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 406 تک پہنچ گئی ہے۔

15 اگست سے شروع ہونے والی ریکارڈ بارشوں نے صوبے کے مختلف علاقوں میں تباہی مچا رکھی ہے، طوفانی بارشوں سے گھروں کو نقصان پہنچنے، لوگوں کے بے گھر ہونے اور اور بونیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ اور دیگر اضلاع میں تباہی کے بعد گذشتہ ہفتے صوبائی حکومت نے ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔

جمعرات کو صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ایک ایڈوائزری جاری کی تھی جس میں 22 سے 26 اگست تک صوبے میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان کے ترجمان کے مطابق ’ گزشتہ رات طوفانی بارشوں نے آٹھ افراد کی جان لے لی’ ، جبکہ چھتیں گرنے کے مختلف واقعات میں 48 افراد زخمی ہوئے۔

بیان کے مطابق ’ شدید بارشوں اور تیز ہواؤں سے بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا، جبکہ درختوں، دیواروں اور سولر پینلز کے گرنے کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے۔’

ترجمان نے مزید بتایا کہ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں ’ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں’ اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں منتقل کیا گیا۔

ریسکیو ٹیمیں شدید بارشوں سے ہونے والے نقصان کے ملبے کو صاف کرنے میں بھی مصروف ہیں۔

ضلع ایمرجنسی آفیسر انجینئر فصیح اللہ نے کہا، ’ ہماری اولین ترجیح شہریوں کا تحفظ ہے اور ہم ریسکیو آپریشن میں ہر دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں۔’

خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد 406 ہوگئی

پی ڈی ایم اے کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی گزشتہ رات کی بارشوں کے بعد صوبے میں 15 اگست سے اب تک بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 406 ہوگئی ہے، جن میں 305 مرد، 55 خواتین اور 46 بچے شامل ہیں۔

ضلع بونیر میں سب سے زیادہ 237 اموات رپورٹ ہوئیں، جبکہ صوابی میں اب تک فلیش فلڈز کے باعث 42 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ مانسہرہ میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور چھتیں گرنے کے واقعات میں 25 افراد جاں بحق ہوئے۔ بٹگرام میں تین افراد جاں بحق ہوئے۔

ایبٹ آباد اور نوشہرہ میں دو، جبکہ مردان، اپر کوہستان، تورغر اور جنوبی وزیرستان میں ایک ایک موت واقع ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں بارشوں کے مختلف حادثات میں 247 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں 175 مرد، 38 خواتین اور 30 بچے شامل ہیں۔ سب سے زیادہ 128 زخمی بونیر میں رپورٹ ہوئے۔

15 اگست سے اب تک صوبے میں کل 3526 مکانات کو نقصان پہنچا ہے، جن میں 577 مکمل طور پر تباہ ہوگئے، رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث 5727 مویشی ہلاک ہوگئے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے عوام کو کسی بھی ہنگامی صورتحال یا موسمی اپ ڈیٹ کے لیے 1700 ہیلپ لائن پر رابطہ کرنے کا مشورہ دیا ہے اور بتایا کہ ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے۔

حکومت پر تنقید

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے ہفتہ کو ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو خیبر پختونخوا، بالخصوص بونیر کے لیے ’ ناکافی امداد’ فراہم کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ’ وفاق نے بونیر کو صرف چھ چیزیں دیں: 200 خیمے، 98 راشن پیکجز، پانچ جنریٹرز، پانچ ڈی واٹرنگ پمپس، 400 کمبل اور 500 کلو گرام ادویات۔ یہ کچھ بھی نہیں۔’

انہوں نے وفاق سے مطالبہ کیا کہ مشکل وقت میں خیبر پختونخوا کے عوام کو بجلی کے بلوں میں رعایت دی جائے۔

این ڈی ایم اے کا ریڈ الرٹ

جمعہ کو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ریڈ الرٹ جاری کرتےہوئے صوبائی و ضلعی انتظامیہ کو خبردار کیا تھا کہ وہ ممکنہ سیلابی صورتحال کے لیے تیار رہیں کیونکہ 23 سے 29 اگست تک نئے مون سون اسپیل کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے کے اعداد و شمار کے مطابق، 25 جون کو مون سون سیزن کے آغاز سے اب تک ملک بھر میں کم از کم 788 افراد جاں بحق اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

جون سے ستمبر تک جاری رہنے والی مون سون بارشیں ملک کے کئی حصوں کو متاثر کر رہی ہیں۔ رواں سال کے آغاز سے مون سون بارشوں کی وجہ سے ملک کے کئی حصوں میں ہلاکت خیز سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور لوگوں کے بے گھر ہونے کے واقعات پیش آئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

روسی میڈیا پر امریکی پابندیوں پر روس کا ردعمل

?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: روس وزارت خارجہ کی ترجمان نے آج ایک بیان میں

مسجد الاقصیٰ کے خطیب کی فلسطینیوں سے شبِ قدر میں مسجدالاقصیٰ پہنچنے کی اپیل

?️ 26 مارچ 2025 سچ خبریں:مسجد الاقصیٰ کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی عوام

یمن اسرائیل کے لیے ایک حقیقی اور موجودہ خطرہ

?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ یمنی اب بھی اسرائیل

پاکستان نے نام نہاد ’ آپریشن سندور’ کے بارے میں بھارتی رہنماؤں کے بے بنیاد دعووں کو مسترد کردیا

?️ 30 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی

انسانی حقوق کمیشن کا قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ایک قدم

?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے بدھ کے روز جنیوا

اسرائیل نے غزہ جنگ میں پرانے ٹینکوں کا دوبارہ استعمال کیوں کیا؟

?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں:عبرانی اخبار Haaretz کے ہتھیاروں کے امور کے تجزیہ کار Odid

وہ کون ہے جس کی مسکراہٹ سے بھی صیہونیوں پر لرزہ طاری ہو جاتا ہے؟

?️ 17 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے خلاف حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کی

شہبازسے صدر یو این جنرل اسمبلی کی ملاقات، سیلاب متاثرین کی مدد کی یقین دہانی

?️ 22 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے