?️
خانپور: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ پورے ملک کو بجلی فراہم کرتا ہے، صوبے کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہو رہا ہے، وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کے ذریعے ووٹ نہ دینے کا بدلہ لے رہی ہے،ہم ہر فسطائیت اور انتقامی کارروائی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
خانپور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے مقدمات کو غلط سمت موڑا جا رہا، بشریٰ بی بی کو بھی ناجائز مقدمے میں گھسیٹا جا رہا ہے۔
عمران خان بہت جلد ہم سب کے درمیان ہوں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کو حق گوئی پر سلام پیش کرتا ہوں۔ ججز کے انصاف کی وجہ سے ایک حوصلہ پیدا ہوا، پرامید ہیں کہ جبر اور ظلم کی رات جلد ہی چھٹ جائے گی۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ خانپور میں بجلی اور سوئی گیس کی مد میں 14 ارب کے ترقیاتی کام کروائے، واپڈا حکام کو اپنے چیمبرمیں طلب کر کے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق دریافت کیا، واپڈا ذمہ داران کے پاس کوئی جواب نہ تھا۔
فقط بہانے سننے کو ملے۔میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوا، میرے اوپر فقط پنڈی شہر میں لاتعداد جھوٹے مقدمات درج ہیں، ناکردہ گناہ کی سزا بھگت رہا ہوں جو فقط انتقامی کارروائی ہے۔خواتین پرجھوٹے سیاسی کیس بنائےاس سےخواتین کی توہین ہوئی،۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو قید میں رکھنے کا کیس مر چکا ہے۔سیاسی طور پر بنائے گئے کیسز میں تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔خاور مانیکا نے گزشتہ روز عدالت میں اشتعال انگیز گفتگو کی لیکن اس پر ہم نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔خاور مانیکا نے کل عدالت میں نامناسب الفاظ کا استعمال کیا۔عدالتوں پر یقین ہے ہمیں ضرور انصاف ملے گا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل پر اثر و رسوخ رکھنے والے ممالک سے چین کا مطالبہ
?️ 17 جون 2025 سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ نے زور دے کر کہا ہے کہ
جون
اسرائیلی فٹبال فیڈریشن کی فیفا اور یوفا رکنیت معطل کرنے کی کوششیں شروع:اردن
?️ 28 ستمبر 2025 اسرائیلی فٹبال فیڈریشن کی فیفا اور یوفا رکنیت معطل کرنے کی
ستمبر
افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں:احمد مسعود
?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:پنجشیر فرنٹ کے رہنما احمد مسعود نے کہا افغانستان کا کوئی
ستمبر
400 سیکنڈ میں اسرائیل تک پہنچنے والے میزائل کی عالمی میڈیا میں گونج
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:عالمی میڈیا نے ایران کے فتاح ہائپر سونک میزائل کی نقاب
جون
مغربی کنارے میں ایک اور جنین
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: مغربی کنارے کے شمال میں واقع بلاطہ کیمپ بتدریج مزاحمتی
اگست
پنڈورا دستاویزات اور لبنان میں نمبر ایک امریکی آدمی کے بحران کی نئی جہت سامنے
?️ 10 اکتوبر 2021سچ خبریں:ا پنڈورا کی دستاویزات اور ریاض سلامہ کی بدعنوانی کے بارے
اکتوبر
پاکستانی اخبار: اسرائیل امریکی فیصلوں سے ناراض ہے
?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی اخبار ڈان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ
مئی
ترکی شامیوں کی نسل کشی کے درپے:شام
?️ 31 مئی 2022سچ خبریںشام کی وزارت خارجہ کے ایک سرکاری ذریعے نے کہا کہ
مئی