🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ رمضان المبارک سے قبل گوداموں، دکانوں اور منڈیوں میں آپریشن کلین اپ کریں، خوراک کی کمی نہیں تو پھر مرغی کی قیمت میں اضافہ کیوں؟
زائد نرخ لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، ملک بھر میں رمضان المبارک میں سستے رمضان بازار لگائے جائیں۔ پی ٹی وی نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت رمضان المبارک کے دوران بنیادی اشیائے خوردو نوش کی دستیابی اور ان کی قیمتوں میں استحکام یقینی بنانے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف نے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے وفاق اور صوبوں میں ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فری ہینڈ دے دیا ہے۔
وزیراعظم نے اعلی سطح اجلاس میں ہدایت کی کہ منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور زائد نرخ لینے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔
رمضان المبارک سے قبل گوداموں، دکانوں اور منڈیوں میں آپریشن کلین اپ کریں۔ سیلاب، معاشی مشکلات میں پھنسی عوام سے رمضان میں جوزائد قیمت لے، اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں۔ وزیراعظم نے وفاقی حکومت کووزراء اعلی کے ساتھ مل کر رمضان میں اشیاء کی فراوانی اور قیمتوں پر کنٹرول کا ٹاسک دے دیا۔ عبادتوں کے مہینے میں جو روزے داروں کو تنگ کرے، اسے قانون کی طاقت سے سبق سکھائیں۔
اشیاء کی طلب، رسد اور قیمتوں میں گڑ بڑ ہوئی تو متعلقہ علاقوں کے افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔ وزیراعظم نے چکن کی قیمتوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خوراک کی کمی نہیں تو پھر مرغی کی قیمت میں اضافہ کیوں؟ جو عوام کو تنگ کرے، قانون اسے گرفت میں لے،کوئی نرمی نہ برتی جائے۔ عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھانے والے منافع خوروں کو پکڑیں اور قانون کا سبق پڑھائیں۔
وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں گندم سمیت اشیائے خوردونوش کی کہیں بھی کوئی قلت نہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز پرمعیاری اشیاء کی فراہمی یقینی ہونی چاہیے۔ ماہ مقدس میں موبائل یوٹیلیٹی اسٹورز قائم کریں، سحر اور افطار میں روزہ داروں کی دعائیں لیں۔ وزیراعظم نے وفاق اور صوبوں میں سستے رمضان باز ار لگانے کی بھی ہدایت کی۔ شہبازشریف نے کہا کہ رمضان بازار میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے۔
مشہور خبریں۔
غزہ کا کنٹرول کس کے ہاتھ میں ہے؟صیہونی ٹی وی چینل کی زبانی
🗓️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر جنگ کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے صیہونی
دسمبر
سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
🗓️ 25 جون 2022راولپنڈی(سچ خبریں) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔
جون
فرانسیسی پولیس کا فلسطین اور لبنان کے حامیوں پر تشدد
🗓️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:پیرس میں فلسطین اور لبنان کے مظلوم عوام کے حامیوں کی
نومبر
یوکرائن جنگ نے مغرب کی اصلیت ظاہر کردی :شامی صدر
🗓️ 18 مارچ 2022سچ خبریں:شامی صدر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یوکرائن
مارچ
سپریم کورٹ نے ’غیرسنجیدہ درخواست‘ دائر کرنے پر وزارت دفاع پر جرمانہ عائد کردیا
🗓️ 7 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے غیراہم اور غیرسنجیدہ دعویٰ دائر کر
مئی
صیہونی جنگی جرائم
🗓️ 17 اگست 2022سچ خبریں:مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملہ اور
اگست
داعش کی بغاوت غیر ملکی انٹیلی جنس تنظیموں کی پیدائش :افغانستان
🗓️ 13 مارچ 2024سچ خبریں:طالبان حکومت کے نائب وزیر اعظم عبدالسلام حنفی نے ازبکستان کے
مارچ
بن سلمان کا بین الاقوامی ڈیجیٹل جبر
🗓️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:ایک بین الاقوامی تحقیقاتی مرکز کا کہنا ہے کہ سعودی ولی
مارچ