خواتین، بچوں کو نشانہ بنانے والے دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔ وزیر دفاع

خواجہ آصف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں خواتین اور بچوں پر حملے کرنے والے دہشتگردوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بھی بلوچوں کی بڑی تعداد موجود ہے،بلوچستان میں میڈیکل کالجزسمیت بڑی تعداد میں تعلیمی و تربیتی ادارے موجود ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں وفاق سمیت ہر صوبے میں کرپشن ہے، کرپشن ایک ایسا دیمک ہے جو ہمارے قومی سٹرکچر کو کھا رہا ہے، بلوچستان میں تیل سمیت مختلف اشیا کی روزانہ سمگلنگ ہو رہی ہے، تیل کی سمگلنگ سے دہشت گرد روزانہ 4 ارب کما رہے ہیں اور ایران سے 40 روپے لٹر تیل لے کر کراچی میں200 روپے لٹر بیچ رہے ہیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ این ایف سی کے تحت بلوچستان کا حصہ 933 ارب روپے ہے، بلوچستان میں جرائم پیشہ افراد محرومیوں کا بیانیہ بناتے ہیں، جو دہشت گرد مارے جا رہے ہیں اِن کا مسنگ پرسن میں نام ہے، مسنگ پرسن مسقط، عمان، دبئی میں بیٹھے اور اُن کی فیملیز یہاں ریاست سے الاؤنس لے رہی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ کلبھوشن یادیو بلوچستان سے پکڑا گیا، بھارت دہشت گردی میں ملوث ہے، دہشت گردوں کے پاس20،20 لاکھ روپے کی رائفل ہے، دہشت گرد امریکی اسلحہ استعمال کرتے ہیں، دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ خواتین اور بچوں پر حملہ کرنے والوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، دہشت گرد معصوم شہریوں اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں، سیاست دان اپنے اختلافات بھلا کر سکیورٹی فورسز کے پیچھے کھڑے ہوں، میری اپیل ہے اِس ایک ایشوز پر سب کو متحد ہونا ہوگا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ دہشت گردوں کو ریاست کی طاقت کےساتھ جواب دیا جائے گا، پورا ایوان دہشت گردی کے خلاف یکجا ہو جائے، دہشت گردوں کے خلاف لڑنا صرف افواج نہیں پوری قوم کی ذمہ داری ہے۔

مشہور خبریں۔

وزیراعظم شہباز شریف کو اسلامی یونیورسٹی ملائیشیا سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری عطا

?️ 7 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کو دورہ ملائیشیا کے دوران

جولانی اسرائیل کے شام کو تقسیم کرنے کے منصوبے کے سامنے تسلیم

?️ 29 اگست 2025جولانی اسرائیل کے شام کو تقسیم کرنے کے منصوبے کے سامنے تسلیم

عراق کے فوجی ڈھانچے میں تبدیلیاں؛ نتائج حاصل کرنے کے لیے الفاظ کا کھیل

?️ 26 دسمبر 2025سچ خبریں: حشد الشعبی کے چار گروپوں کی عراقی مسلح افواج کی

هیثم بن طارق کے دورہ سعودی عرب کے معاشی اور غیر معاشی اہداف

?️ 18 جولائی 2021سچ خبریں:عمان کے سلطان اپنے ملک کے معاشی مسائل کے حل کے

آمنہ الیاس کی وزیراعظم عمران خان کے بیان پر تنقید

?️ 9 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتے ہوئے

وفاقی وزیر فیصل واڈا کے خلاف کس نے شکایت جمع کی ہیں؟:سندھ ہائی کورٹ

?️ 9 مارچ 2021سندھ(سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی

فلسطین کے بلدیاتی انتخابات میں حماس کا عوامی فرنٹ کے ساتھ اتحاد

?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ فلسطین کے بلدیاتی انتخابات

بموں کا استعمال استقامتی حکمت عملی پر واپس آ گیا : عبرانی میڈیا کا اعتراف

?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:والہ نیوز نے منگل کے روز شائع ہونے والی ایک رپورٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے