?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں یوم آزادی کی تقریبات جاری ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے جشن آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایمان، اتحاد، تنظیم کی قومی اقدار کو سربلند رکھنے کا عزم دہرانا چاہتے ہیں، ہم نے ابھرنے کے لیے تاریخ کے سفرمیں کٹھن چیلنجز عبور کیے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ آج اندرون ملک بعض درپیش مسائل ہمارے عزم کا امتحان ہیں، آج خطے کی بدلتی صورتحال ہمارے عزم کا امتحان ہے، ہم اپنے عزم صمیم کی بدولت رکاوٹوں پر قابو پالیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم ایک مرتبہ پھر مضبوط تر قوم کے طور پر ابھریں گے، معیشت کی بحالی، کورونا وبا سے نبردآزما ہونے پر پذیرائی ملی، ماحولیاتی تحفظ پر ہماری پالیسیوں کو دنیا بھر میں سراہا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ہمیں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہیے، کشمیری بھارتی جبر میں حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد کررہے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی منصفانہ کاز کے لیے بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔
عمران خان نے کہا کہ نیا پاکستان میں ہماری تمام تر توجہ جیو اکنامکس پر مرکوز ہوگئی ہے، اولین ترجیح عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی ہے، حکومت نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر ممکن کوششیں کیں۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ پاکستان اللہ کا ہمارے لیے ایک تحفہ ہے، پاکستان کو قابل فخر، خوشحالی اور پر امن بنانے میں کردار ادا کریں۔
خیال رہےکہ یوم آزادی کی مناسبت سے یوم آزادی پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے فرائض سنبھال لئے۔ کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی نے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔ نیول کیڈٹس کے چاک و چوبند دستے نے بابائے قوم کو جنرل سلیوٹ پیش کیا۔
مزار اقبال پر بھی گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔ پاک فوج کے چاک چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے لیے۔ مہمان خصوصی میجر جنرل انیق الرحمان ملک مزار اقبال پر حاضری دی۔ انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں انسانی قتل عام انسانیت کے لئے چیلنج
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:Griffiths نے X سوشل میڈیا پر اپنے صارف اکاؤنٹ پر لکھا
نومبر
پنجاب وزیر اعلی کی اپوزیشن پر شدید تنقید
?️ 12 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپوزیشن کو
اکتوبر
لبنانی وزیر اعظم: ہمیں اسرائیلی حکومت کی ضمانتوں پر بھروسہ نہیں ہے
?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: لبنانی وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیتے ہوئے
مئی
افغانستان سے دراندازی بند ہونی چاہیے، دہشتگردی پر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ وزیر دفاع
?️ 31 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
اکتوبر
ہتھیاروں کی سب سے بڑی امریکی کمپنی پر سائبر حملہ
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:ایک روسی ہیکنگ گروپ نے اعلان کیا کہ اس نے یوکرین
اگست
انوشکا شرما نے ٹوئٹر کے سی ای او کی تعریف کیوں کی؟
?️ 18 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے ٹوئٹر
فروری
یورپ میں ہونے والے منظم جرائم کے بارے میں اہم انکشاف ہوگیا
?️ 13 اپریل 2021ہنگری (سچ خبریں) امن کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے یورپی ممالک میں
اپریل
گلگت بلتستان پولیس کے وزیراعلیٰ کے ساتھ خطے سے باہر جانے پر ’پابندی‘
?️ 26 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزارت داخلہ نے گلگت بلتستان (جی بی) کے
مارچ