?️
کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے خضدار میں سکول بس پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بزدلانہ حملوں پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے خضدار حملے کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آج صبح خضدار میں سکول بس پر حملہ کیا گیا جس میں 47 بچے سوار تھے اور اس افسوسناک واقعے میں 4 بچے شہید ہوگئے۔ اطلاعات تھیں کہ بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول بزدلانہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تاہم یہ اندازہ نہیں تھا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلی سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اپنی جنگی شکست چھپانے کے لیے ایسے اقدامات پر اتر آیا ہے اور بی ایل اے اور بی ایل ایف جیسے گروہ ہمیشہ سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بناتے ہیں، بھارت دہشت گردوں کو پیسہ اور ٹریننگ فراہم کرتا ہے۔ کسی بلوچ نے پنجاب کو نشانہ نہیں بنایا، دہشتگردوں نے پاکستانیوں کو شہید کیا ہے اور اب جب بات بچوں تک پہنچ چکی ہے تو دہشتگردوں سے بدلہ لیا جائے گا اور ان بزدل عناصر کو جہنم واصل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ معصوم بچوں کا مقدس خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا اور دہشتگردوں کی نہ کوئی قوم ہے نہ قبیلہ، وہ صرف دہشتگرد ہیں جنہیں عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
یمن کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قانونی طور پر جرم
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں: یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کے وزیر اعظم عبدالعزیز بن
مئی
یوکرائن کو لے کر روس اور مغربی بحران کی بنیادی وجوہات
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:روسی-مغربی کشیدگی کا ایک نازک موڑ تک بڑھنا اور وہ نقطہ
مارچ
صیہونیت نئے دور کا جھوٹا بت
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: ایسے میں جب امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینی عوام کی حمایت اور
مئی
31 فلسطینی خواتین صیہونی جیلوں میں
?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطینی اسیران کی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ
مارچ
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت عام انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
?️ 5 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے 8
فروری
پاک فوج کے سربراہ سعودی عرب روانہ
?️ 4 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سرکاری دورے
مئی
ایران میں بلوچستان لبریشن آرمی، لبریشن فرنٹ کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا گیا، آئی ایس پی آر
?️ 18 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان آرمی نے کہا ہے کہ ایران میں
جنوری
صالح العروری کے قتل کے بعد صیہونی حکومت چوکس
?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ حماس کے سیاسی دفتر کے
جنوری