?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سہیل لغاری نے اپنے پارٹی چھوڑنے کے اعلان واپس لے لیا۔ اس سے قبل سہیل لغاری نے ایک ٹی وی پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ اور ان کے ساتھ پانچ دیگر ارکان اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بعد ازاں 28 اکتوبر کو جب پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان لانگ مارچ کے لیے لاہور کی جانب بڑھنے لگے تو جتوئی گروپ سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی خرم سہیل لغاری نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور لانگ مارچ میں شرکت کریں گے۔
لغاری اور جتوئی گروپ کے سربراہ چنو خان لغاری نے اپنے پیٹے خرم سہیل لغاری کے پارٹی چھوڑنے کے بیان سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل دیگر ارکان قومی اسمبلی نے بھی پارٹی چھوڑنے کے اعلان سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔
صوبائی وزیر نواب زادہ منصور احمد خان، رکن قومی اسمبلی عبداہائی دستی، عالم دار قریشی، عون حمید ڈوگر اور معظم علی خان نے آزادی مارچ میں شرکت کا اعلان کیا۔
صوبائی وزیر نواب زادہ منصور احمد خان نے کہا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور خرم لغاری کے بیان کی مذمت کرتے ہیں جبکہ عبداہائی دستی نے کہا کہ ہم سب پی ٹی آئی اور عمران خان کے ساتھ ہیں۔
عون حمید ڈوگر نے کہا کہ کوئی بھی پارٹی نہیں چھوڑنا چاہتا جبکہ معظم علی جتوئی نے لانگ مارچ میں اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔ لغاری اور جتوئی گروپ کے سربراہ چنو خان لغاری نے اپنے پیٹے خرم سہیل لغاری کے پارٹی چھوڑنے کے بیان سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل دیگر ارکان قومی اسمبلی نے بھی پارٹی چھوڑنے کے اعلان سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔
صوبائی وزیر نواب زادہ منصور احمد خان، رکن قومی اسمبلی عبداہائی دستی، عالم دار قریشی، عون حمید ڈوگر اور معظم علی خان نے آزادی مارچ میں شرکت کا اعلان کیا۔


مشہور خبریں۔
مغربی ممالک کی دوسروں کو جمہوریت کا درس دینے کی کوشش کرنے کا حق ہے؟روسی سفارتکار
?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں: روس کی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے اس ملک
مارچ
عالمی نظم و ضبط ٹوٹ رہا ہے: سینئر یورپی اہلکار
?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے اعلان کیا
اپریل
سعودی عرب میں سماجی کارکن کو 18 سال قید کی سزا
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی عدالت نے جدو کے نام سے مشہور سماجی
اگست
5 اگست کو کوئی راستہ بند نہیں تھا، یہ خود جا کر پولیس وین میں بیٹھتے رہے۔ عظمی بخاری
?️ 7 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا کہ 5
اگست
بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام وفاقی نوعیت کا ہے، سیلاب زدگان کی مدد صوبائی سطح پر ہوگی۔ رانا ثناءاللّٰہ
?️ 25 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ نے
ستمبر
ہم نے عمران خان کو کوئی ڈیل آفر نہیں کی۔ عقیل ملک
?️ 26 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک
ستمبر
پاکستانی سمیت 37 کمپنیاں امریکا کی تجارتی بلیک لسٹ میں شامل
?️ 4 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) میزائل اور جوہری سرگرمیوں میں مبینہ طور پر ملوث
مارچ
سعودی ولی عہد کو اپنے قتل کا خطرہ
?️ 15 اگست 2024سچ خبریں: پولیٹیکو نیوز سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل کے
اگست