?️
اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مخلوط حکومت نہیں ہونی چاہیے بلکہ ایک جماعت کو پورا مینڈیٹ ملنا ضروری ہے۔
نوازشریف اور ان کی صاحبزادی پارٹی کی چیف آگنائزر مریم نواز نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128لاہور میں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے امیدوار عون چوہدری کے حق میں اپنے ووٹ ڈالا۔
ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ عوام گھروں سے نکلیں ووٹ کاسٹ کریں۔
نواز شریف نے کہا کہ قوم کو دیے گئے گالی گلوچ کلچر کا خاتمہ ہوگا، لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں آئیں گی، مہنگائی کا خاتمہ ہوگا، پاکستان کے لوگ خوشحال زندگی بسر کرسیں گے، یہی لوگوں کا خواب ہے جسے شرمندہ تعبیر ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کے اس خواب کو بکھیرا گیاجس سے ہمارے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوگیا ہم ان شا اللہ اسے درست کریں گے۔
قائد مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مسائل کے حل کے لیے ایک پارٹی کو اکثریت ملنا بہت ضروری ہے تب ہی اس ملک کے مسائل حل ہوسکتے ہیں، ایک پارٹی کو پورا مینڈیٹ ملنا چاہیے تاکہ اسکا دوسروں پر دارومدار نہ ہو۔
نواز شریف نے کہا کہ ہم قربانیاں دےکریہاں تک پہنچےہیں، مریم نواز کی بہت زیادہ جدوجہد ہے، انہوں نے بہت برے وقت میں پارٹی کے لیے بہت کام کیا ہے، مشکل حالات کا سامنا کیا، جیلیں کاٹیں۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح شہباز شریف اور ہمارے دوسرے ساتھیوں کی بہت خدمات ہیں جنہوں نے قربانیاں دی ہیں۔
قائد مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ لوگوں کے حقوق ان کے دروازے تک پہنچنے چاہییں جنہیں ہم پہنچائیں گے۔ اس موقع پر مریم نواز اور آئی پی پی کے رہنما عون چوہدری بھی نواز شریف کے ہمراہ موجود تھے۔


مشہور خبریں۔
تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہے: چینی میڈیا
?️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: چینی ذرائع ابلاغ جیسے چائنہ نیوز، پیپلز ڈیلی، سی جی
اپریل
عرب، صیہونی مسیحی کے آخری زمانے کے وہم کا شکار
?️ 28 فروری 2026 سچ خبریں:جب مائیک ہکبی، جو کہ صیہونی حکومت میں امریکہ کے
فروری
وزیراعظم نے کہا کسی کا بھی احتساب ہو سکتا ہے: فواد چوہدری
?️ 28 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ
اپریل
مشرقی ایشیاء کے تین ممالک کا امریکی ٹیکسز کے خلاف مشترکہ اقدام
?️ 1 اپریل 2025 سچ خبریں:چینی ذرائع نے چین، جنوبی کوریا اور جاپان کے امریکی
اپریل
ایران اور پاکستان خطے میں غیر ملکی مداخلت کے مخالف
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں:پاکستان کے وزیر دفاع نے دفاعی تعاون کے میدان میں اپنے
اگست
انتہائی دائیں بازو کو فروغ دے کر یورپ کے خلاف ٹرمپ کی "ثقافتی جنگ”
?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: یورپ میں ہونے والی ایک نئی تحقیق میں ڈونلڈ ٹرمپ
ستمبر
صہیونی وزیر تعلیم کے مشیر ہلاک
?️ 15 اگست 2021سچ خبریں:ذرائع ابلاغ کے مطابق اتوار کو صہیونی حکومت کے وزیر تعلیم
اگست
ہالی ووڈ کے 1300 فنکاروں کا اسرائیلی فلمی اداروں کیساتھ کام کرنے سے انکار
?️ 9 ستمبر 2025سچ خبریں: دنیا بھر کے 1,300 سے زائد فلم سازوں، اداکاروں اور
ستمبر