?️
خانیوال (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق خانیوال کے حلقہ پی پی 206 کے ضمنی انتخاب میں غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے تحت20 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ آگیا ہے، جس میں ن لیگی امیدوار نے اپنے مدمقابل پی ٹی آئی امیدوار پر برتری حاصل کرلی ہے۔
مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمد سلیم4 ہزار740 ووٹ لے کر آگے اور پی ٹی آئی امیدوار نورین نشاط ڈاہا3 ہزار537 ووٹ لے کر پیچھے ہیں،تحریک لبیک کے شیخ محمد اکمل 1426 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر اور پیپلزپارٹی کے امیدوا رسید واثق چوتھے نمبر پر ہیں۔
ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا، اور شام 5 بجے تک جاری رہا، حلقے میں 183 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں، پولنگ کیلئے 2 لاکھ 30 ہزار 698 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، پولنگ سٹیشن پر پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکاروں نے بھی سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیئے۔
دوسری جانب خانیوال کے حلقہ پی پی 206 کے ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے، جبکہ ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ الیکشن میں تحریک انصاف کی امیدوار نورین نشاط ڈاہا اور مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمد سلیم مدمقابل ہیں۔ الیکشن کیلئے پولنگ کے دوران جب انتخابی امیدوار نورین نشاط ڈاہا ووٹ کاسٹ کرنے آئیں تو پی ٹی آئی امیدوارنورین نشاط ڈاہا نے اپنا ووٹ شو کرنے پر ضائع کردیا۔
واضح رہے الیکشن کمیشن نے پولنگ اور انتظامی امور سے متعلق ہدایات جاری کی تھیں کہ پری زائیڈنگ آفیسر ریٹرننگ آفیسر سے پولنگ بیگ وصول کرے گا، پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکار پریذائیڈنگ افسران کو سکیورٹی فراہم کریں گے، سکیورٹی اہلکار انتخابی عمل کے مکمل ہونے تک پولنگ سٹاف کے ہمراہ رہیں گے، حلقے میں کل 183 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پریذائیڈنگ افسران پولنگ کے دن فارم 45 کی تصویر کھنچتے وقت موبائل پر اپنی لوکیشن آن رکھیں گے، پریذائیڈنگ افسران پولنگ ایجنٹس کے سامنے فارم 45 کی تصویر لیں گے، پریذائیڈنگ افسران فوراً فارم ریٹرننگ افسر کو واٹس ایپ کریں گے، انٹرنیٹ کی سہولت نہ پر پریذائیڈنگ افسر فوراً ریٹرنگ افسر کے دفتر پہنچ کر فارم جمع کرایں گے۔
مشہور خبریں۔
نائیجیریا میں بڑا حادثہ، طیارہ گرنے سے آرمی چیف ہلاک ہوگئے
?️ 22 مئی 2021نائیجیریا (سچ خبریں) نائیجیریا میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے اور
مئی
بلوچستان: زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کیلئے پاک فوج پہنچ گئی
?️ 7 اکتوبر 2021ہرنائی ( سچ خبریں) صوبہ بلوچستان کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں
اکتوبر
امریکی صہیونی منصوبے کےمقابلے میں لبنان کو کمزور کرنے کوشش
?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:لبنان کے ایک رکن پارلیمنٹ نے ایک تقریر میں کہاکہ آج
مارچ
صیہونی ایک بار پھر سعودی عرب سے خوش
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: سیاحت سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے
ستمبر
وزیراعظم کی قاہرہ میں ترک، ایرانی صدور سے ملاقات، باہمی تجارت، سرمایہ کاری بڑھانے پر زور
?️ 20 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے قاہرہ میں ڈی ایٹ
دسمبر
پیپلزپارٹی کی مخالفت کے باوجود زرعی انکم ٹیکس پنجاب 2024 بل منظور، کسانوں پر سپر ٹیکس لگے گا
?️ 15 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں زرعی انکم ٹیکس پنجاب بل 2024
نومبر
اسرائیلی کنیسٹ کے رکن نے عالمی برادری سے فلسطینیوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں روکنے کا مطالبہ کردیا
?️ 27 مئی 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی کنیسٹ کے رکن نے عالمی برادری سے فلسطینیوں
مئی
دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جیل میں ایک فلسطینی جوان شہید ہوگیا
?️ 22 جولائی 2021غزہ (سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جیل موسکوبیہ میں گرفتاری کے
جولائی