?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کرپٹو مائننگ کیلئے حکومت کی سستی بجلی کی تجویز آئی ایم ایف نے مسترد کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا جہاں سیکرٹری پاور ڈاکٹر فخر عالم عرفان نے بتایا کہ ’توانائی کے شعبے کے تمام بڑے اقدامات کو آئی ایم ایف سے کلیئر کیا جانا ہوتا ہے، اگرچہ پاکستان کے پاس اضافی بجلی ہے، خاص طور پر سردیوں کے مہینوں میں ایسا ہوتا ہے، تاہم آئی ایم ایف کسی بھی قیمت کے تعین کے طریقہ کار کے بارے میں محتاط ہے جو مارکیٹ کو بگاڑ سکتا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’نومبر 2024ء میں شیئر کیے گئے ایک منصوبے میں پاور ڈویژن نے توانائی سے بھرپور صنعتوں جیسے کاپر اور ایلومینیم پگھلانے، ڈیٹا سینٹرز اور کرپٹو مائننگ کے لیے یہ ہدفی معمولی لاگت پر مبنی پیکیج تجویز دی کہ اس سے بجلی کی کھپت میں اضافہ ہوگا اور اضافی چارجز کی صلاحیت میں کمی آئے گی لیکن پھر بھی آئی ایم ایف نے اس تجویز کو مسترد کر دیا، یہ کہتے ہوئے کہ یہ سیکٹر کے لیے مخصوص ٹیکس چھوٹ سے مشابہت رکھتا ہے جس نے تاریخی طور پر عدم توازن پیدا کیا ہے‘۔
ڈاکٹر عرفان کا کہنا ہے کہ ’ابھی تک آئی ایم ایف نے اس پر اتفاق نہیں کیا ہے، عالمی مالیاتی ادارہ حکومت کی 3 مرتبہ کوشش کے باوجود بٹ کوائن مائننگ کیلئے سستی بجلی کی فراہمی پر راضی نہ ہوا، تاحال اس منصوبے کا عالمی بینک اور دیگر ترقیاتی شراکت دارے جائزہ لے رہے ہیں، حکومت نے اس تجویز کو واپس نہیں لیا ہے اور اسے بہتر بنانے کے لیے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مشاورت میں مصروف عمل ہے‘۔
اجلاس میں سینیٹر شبلی فراز نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’بینکوں کو قرضوں کی پیشکش کے لیے بندوق کی نوک پر مجبور کیا گیا اگر میں بینکر ہوتا تو میں انکار کر دیتا‘، جس پر سیکرٹری پاور نے تردید کی اور کہا کہ ’کوئی نئی لیویز نہیں لگائی گئی، رقم کی وصولی کے لیے 3.23 روپے فی کلو واٹ فی گھنٹہ کا موجودہ ڈیبٹ سروسنگ سرچارج (ڈی ایس ایس) اگلے پانچ سے چھ سال تک جاری رہے گا‘۔


مشہور خبریں۔
امریکا بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف سازش کر رہا ہے
?️ 24 اکتوبر 2021کراچی(سچ خبریں) پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے سربراہ خالد
اکتوبر
وزیرمواصلات وتعمیرات کی زیرصدارت سوات موٹر وے فیز۔II کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
?️ 1 جون 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے وزیرمواصلات و تعمیرات شکیل احمد نے کہا ہے
جون
عمران خان، بشری بی بی کو عدالت لانے کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری
?️ 25 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نےضمانت کی
مارچ
صورتحال کے مطابق لاک ڈاؤن کا فیصلہ کریں گے: اسد عمر
?️ 23 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اور سربراہ این سی او سی اسد عمر
اپریل
سعودی لڑاکا طیاروں کی مأرب پر شدید بمباری
?️ 3 اپریل 2021سچ خبریں:یمن کے صوبہ مأرب کے جنوبی محور پر سعودی اتحادی لڑاکا
اپریل
غزہ کی وزارت صحت: صہیونیوں نے متعدد فلسطینی شہداء کے اعضاء چرائے ہیں
?️ 13 نومبر 2025سچ خبریں: غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے حال ہی
نومبر
10 میں سے 9 امریکی ووٹرز بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:امریکہ میں ہونے والے ایک سروے سے پتا چلتا ہے کہ
مئی
امریکہ اور چین کے درمیانسرد جنگ کے نتائج
?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے
نومبر