حکومت کی اتحادیوں کو منانے کی کوششیں تیز

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)ایک طرف وزیراعظم عمران خان اپنے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں حمایت حاصل کرنے کے لیے پی ٹی آئی  کے اراکین قومی اسمبلی سے ملاقاتیں جاری رکھے ہوئے ہیں،تو دوسری طرف حکومت  نے اپنے اتحادیوں کو منانے کی کوششیں بھی تیز کردی ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی فخر امام، وزیراعظم کے معاون خصوصی ارباب غلام رحیم اور رکن قومی اسمبلی غزالہ سیفی شامل تھے۔

آفیشل پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور سماجی بہبود کے منصوبوں، اقتصادی رجحانات، محتاط خارجہ پالیسی، اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کانفرنس کا انعقاد اور اسلاموفوبیا کے مسئلے کو بین الاقوامی سطح پر اٹھانے سمیت ان کے کارناموں کا ذکر کیا۔

فوڈ سیکیورٹی کے وزیر نے وزیراعظم کو گندم کی متوقع شاندار فصل سے آگاہ کیا۔

دوسری جانب حکمران جماعت پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے لیے اپنے اتحادیوں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے رابطہ کیا، ایم کیو ایم کے ساتھ ملاقات کے بعد شاہ محمود قریشی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ان دعوؤں کو رد کیا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان مفاہمت ہو گئی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے وفد نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کی تھی جس میں اتحادیوں نے پیپلز پارٹی کے ساتھ کسی قسم کے معاہدے کی تردید کی ہے اور یہ دعویٰ کیا کہ ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کامیاب رہی کیونکہ ایم کیو ایم نے ایوان زیریں میں حکومت کو اپنی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیر خارجہ نے مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کو بھی ٹیلی فون کیا اور انہیں بتایا کہ حکمران جماعت کا وفد (آج) ہفتہ کو لاہور میں ق لیگ کے رہنماؤں سے ملاقات کرے گا۔

دریں اثنا وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ جمعہ کو مانسہرہ میں وزیر اعظم کا بڑے جلسے سے خطاب دیکھ کر اپوزیشن پریشان ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتوار کو وفاقی دارالحکومت میں پی ٹی آئی کے تاریخی اجتماع کے انتظامات آخری مراحل میں ہیں۔

جہاں ایک طرف حکومت نے اپنے اتحادیوں کو راضی کرنے کی کوششیں تیز کی ہیں، وہیں بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ لاجز میں پی ٹی آئی کی اتحادی بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کی۔

مشہور خبریں۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، سعودی عرب سے تعلقات کا خیرمقدم

?️ 23 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیرخارجہ بلاول بھٹور زرداری نے ایرانی ہم منصب امیر

طالبان کے خواتین کے لیے نئے احکام

?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں:طالبان حکومت نے افغانستان میں خواتین کے لیے مزید پابندیاں عائد

فلسطینی مجاہدین کا حجاجِ بیت اللہ الحرام کے نام پیغام

?️ 15 جون 2024سچ خبریں: القسام بریگیڈ کے ترجمان نے حج کے عظیم اور بڑے

امریکی سیاست کے بارے میں امریکی تجزیہ کار کا اہم اعتراف

?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں:امریکہ میں کالج آف پولیٹیکل سائنس اینڈ پبلک پالیسی کے اسسٹنٹ

اسرائیل میں مہنگائی عروج پر

?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں: یہ وہ بیانیہ ہے جسے عبرانی زبان کا میڈیا غزہ

نیتن یاہو کے دفتر کا دعویٰ: ہم ٹرمپ کے منصوبے کے پہلے مرحلے کو فوری طور پر نافذ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں

?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبرین: اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے دعویٰ کیا کہ حکومت

مودی زخم چاٹ رہا ہے، بھارتی جہازوں کو ہم نے پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا، خواجہ آصف

?️ 17 مئی 2025سیالکوٹ: (سچ خبریں) وزیر دفاع  خواجہ آصف نے کہا ہےکہ نریندر مودی

سپریم کورٹ بار کا وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

?️ 27 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وفاقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے