?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 23 مارچ کو آدھا اسلام آباد کسی اور کے کنٹرول میں ہوگا،اپوزیشن مارچ ملتوی کردے، دہشتگردی اور کورونا کا خطرہ ہے، سیاست چلتی رہتی ہے حکومت کو دہشتگردی کیخلاف اپوزیشن کے ساتھ ملکر ایک بیانیہ بنانا چاہیے، اپوزیشن کو بھی عمران جتنا ہی ملک عزیز ہے۔
انہوں نے سینیٹ کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کام اپوزیشن کو سمجھانا ہے، ملک جتنا عزیز عمران خان کو ہے اتنا ہی عزیز اپوزیشن کو بھی ہے، 23 مارچ کو آدھا اسلام آباد کسی اور کے کنٹرول میں ہوگا، جیمبرز بھی لگے ہوں گے، اپوزیشن 23 مارچ کو ملتوی کردے اور 27 مارچ کو اسلام آباد آجائے، دہشتگردی اور کورونا کا بجی خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاست چلتی رہتی ہے حکومت کو دہشتگردی کیخلاف اپوزیشن کے ساتھ ملکر ایک بیانیہ بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے اب کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، کالعدم ٹی ٹی پی کے مطالبے پاکستان سے ٹکرانے والے ہوئے تو ٹکرایا جائے گا، افغان طالبان کا کہنا ہے کہ ہماری سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہوگی، افغانستان کے ساتھ 20 کلومیٹر ابھی باڑ لگانا رہتی ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ 11 جنوری سے نئی بی این اے تنظیم بن گئی ہے۔ جوہرٹاؤن میں ہونے والے حملے میں تین دہشتگردوں کو سزا ہوچکی ہے، را نے پاکستان کے کریمنل کو پیسے دے کرانگیج کیا۔ وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی حکومت آخری دم تک چین سے دوستی نبھائے گی، جوہر ٹاون کے تینو ں ملزموں کو سزائے موت دی گئی ہے، دہشت گردی کے خلاف ایک بیانیہ بنایا جانا چاہیے، بھارت میں مسلمانوں پر ظلم کیا جا رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں کتنی سرنگیں تباہ ہوچکی ہیں؟ امریکی اخبار کی زبانی
?️ 28 جنوری 2024سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں غزہ کی
جنوری
نذیر چوہان نے گرفتاری کا اعلان کردیا
?️ 29 مئی 2021اسلام آباد(سچ خریں) میڈیا سے گفتگو میں نذیر چوہان نے وزیراعظم عمران
نیتن یاہو کے خلاف احتجاج
?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں: گزشتہ رات حیفا اور تل ابیب میں ہزاروں صیہونیوں
دسمبر
کورونا: پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 44 افراد انتقال کر گئے
?️ 12 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار مسلسل
فروری
آج کے ڈرامے مصنوعی لگتے ہیں، پرانے ڈرامے زیادہ اوریجنل تھے، صبا حمید
?️ 21 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ صبا حمید نے موجودہ ڈراموں کو مصنوعی
مئی
خاموشی اور جرم
?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کی کابینہ نے حال ہی میں حکومت کو موجودہ
نومبر
غزہ کے بارے میں سعودی وزیر خارجہ کا بیان
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے اوسلو اجلاس میں اس
دسمبر
غزہ کی وزارت صحت: ادویات کی کمی کی وجہ سے غزہ کی انسانی تباہی کی گہرائی میں اضافہ
?️ 8 دسمبر 2025سچ خبریں: غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ غزہ میں
دسمبر