?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 3 سے 6 ماہ کی توسیع پر غور کیا جارہا ہے، پی او آرکارڈ کے حامل افغان مہاجرین کےقیام میں 6 ماہ توسیع کی تجویز کابینہ کو بھیجی جائے گی۔
ڈان نیوز کے مطابق پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزارت سیفران، وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور سیکیورٹی اداروں کے حکام شریک ہوئے۔
اجلاس میں پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 3 سے 6 ماہ کی توسیع پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 6 ماہ توسیع کی تجویز کابینہ کو بھیجی جائے گی، ایسے افغان شہری بھی موجود ہیں جو پاکستان میں پیدا ہوئے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ پی او آر کارڈ ہولڈز کے کاروبار اور جائیدادیں پاکستان میں موجود ہیں، پراپرٹیز بیچنے اور کاروبار سمٹنے کے لیے وقت درکار ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال پاکستان سے افغان مہاجرین کی بڑی تعداد کو واپس افغانستان بھیجا گیا ہے، اس کے علاوہ ایران سے بھی افغان شہریوں کی بڑی تعداد کابل پہنچی ہے۔
حال ہی میں چین میں پاکستان، افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات کے بعد پاکستان اور افغانستان کے مابین تعلقات میں بہتری دیکھنے میں آرہی ہے، افغانستان کی حکومت نے پاکستان سے افغان مہاجرین کی بے دخلی کے لیے کچھ مہلت دینے کی اپیل کی تھی۔
20 مارچ 2025 کو افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پاکستان سمیت دیگر ممالک سے افغان مہاجرین کی بتدریج واپسی پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں پورے ملک میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے، لیکن کچھ مسائل ایسے ہیں جن کی وجہ سے پناہ گزینوں کی ایک ہی وقت میں آمد کے لیے تیاری کرنا مشکل ہوگا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق مارچ کے اوائل میں حکومت پاکستان نے افغان سٹیزنز کارڈ (اے سی سی) رکھنے والوں کے ساتھ ساتھ تمام غیر قانونی غیر ملکیوں کو 31 مارچ تک ملک سے نکالنے کا فیصلہ کیا تھا۔
افغان سٹیزنز کارڈ رکھنے والوں کی تفصیل جمع، کرائے دار، مزدور اور کاروباری افغان باشندوں کی اسکریننگ کی جانی تھی۔
مشہور خبریں۔
نصراللہ اسرائیل کے بارے میں غلط نہیں ہیں: ہاریٹز
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:عسکری امور کے تجزیہ کار عاموس هرئیل نے عبرانی اخبار ہاریٹز
مارچ
وزیر اعظم کا قوم سے جلد خطاب متوقع
?️ 19 مئی 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا کل قوم سے خطاب کا امکان
مئی
کیا امریکی فوج عراق سے نکلیں گی؟
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں:عراق میں امریکی فوجی دستوں کی صورتحال اور اس ملک سے
جنوری
شہباز شریف نے ملک کے ساتھ کیا کیا ہے؟؛ مولانا فضل الرحمان
?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا
اگست
یمن اور فلسطین کی مشترکہ جدوجہد؛ انصاراللہ کا مزاحمتی نظریہ اور ثقافتی تحریک
?️ 4 جون 2025سچ خبریں:انصاراللہ یمن کے نمائندہ احمد الامام کے تفصیلی انٹرویو میں فلسطین
جون
میک اپ سرجریز کرانے کی وجہ سے ہر کوئی ایک جیسا دکھنے لگا ہے، نیلم منیر
?️ 31 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ آج
دسمبر
ہم ٹرمپ کو اصلی جہنم دکھائیں گے: انصاراللہ
?️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: یمنی شہریوں کے خلاف وحشیانہ امریکی جارحیت پر یمن کے
مارچ
اسٹیٹ بینک نے قرضوں کی ادائیگی اور زرمبادلہ میں اضافے کیلئے 3.8 ارب ڈالر خرید لیے
?️ 6 فروری 2025 کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے
فروری