?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ پٹرول 95 روپے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 203 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز تھی مگر حکومت عوام کو مشکلات سے بچانے کیلئے کوشاں ہے، اس ہفتے 56 ارب روپے کا اضافی بوجھ حکومت برداشت کرے گی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آج کی تاریخ میں پیٹرول فی لیٹر 544 روپے ہونا چاہیے تھا جو حکومت آپ کو 322 روپےمیں دے رہی ہے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 790 روپے ہونی چاہیے تھی جو حکومت آپ کو 335 روپے میں فراہم کررہی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ایک طرف اپنے قومی مفادات کے تحفظ اور عوام کو عالمی سطح پر تیل کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات سے بچانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے، جبکہ دوسری جانب خطے میں امن کے قیام کے لیے بھرپور سفارتی کوششیں جاری ہیں۔
وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان موجودہ صورتحال میں دو اہم محاذوں پر سرگرم ہے، ایک طرف حکومت عوام کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے اثرات سے بچانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے جبکہ دوسری جانب سفارتی سطح پر جنگ کے خاتمے کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے اور ممکنہ تباہ کن جنگ کو روکنے کے لیے دن رات متحرک ہے، برادر اسلامی ممالک اور پورے خطے کو اس جنگ کے منفی اثرات سے بچانے کے لیے پاکستان سنجیدہ اور مخلصانہ سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکی صدر یکطرفہ طور پر غیرملکی امداد معطل نہیں کر سکتے:امریکی عدالت کا فیصلہ
?️ 6 ستمبر 2025 امریکی صدر یکطرفہ طور پر غیرملکی امداد معطل نہیں کر سکتے:امریکی عدالت
ستمبر
سندھ ہائی کورٹ کا سائبر کرائم کی جانچ پڑتال سے متعلق اہم فیصلہ
?️ 1 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ ہائی کورٹ نے سائبر کرائم کی جانچ پڑتال
جولائی
شمالی وزیرستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 2دہشت گرد ہلاک
?️ 30 اکتوبر 2021وزیرستان (سچ خبریں) محکمہ انسداد دہشت گردی نے شمالی وزیرستان میں اہم
اکتوبر
مجھے یقین ہے کہ ایرانی بات کرنا چاہتے ہیں: ٹرمپ
?️ 18 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج اپنی تقریر میں کہا کہ
اپریل
حمزہ شہباز کا ضلعی سطح پر لاء اینڈ آرڈر کمیٹیوں کو فعال بنانے کا حکم
?️ 1 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے ضلعی سطح پر لاء اینڈ آرڈر
مئی
شامی ارب پتی رامی مخلوف کے خلاف عدالتی حکم جاری
?️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات میں مقیم شامی ارب پتی رامی مخلوف نے
ستمبر
کیا ریپبلکنز ڈیموکریٹس سے زیادہ جنگ پسند ہیں؟
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:دنیا بھر میں امریکی مداخلت کی تاریخ ہمیں یہ بتاتی ہے
نومبر
چین کا ڈیجیٹل اسپیس کلین اپ آپریشن
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں:چین نے دو مہنے کے لیے سائبر اسپیس کو کنٹرول کرنے
اکتوبر