?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے نجی شعبے کو سامان کی نقل و حمل کے لیے گوادر پورٹ استعمال کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ نامناسب تشہیر کی وجہ سے غیر فعال بندر گاہ کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لایا جائے۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق گوادر بندرگاہ سے متعلق اجلاس میں کمرشلائزیشن پر گفتگو کے دوران نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) نے پلاننگ کمیشن کی جانب سے بندرگاہ پر مبینہ طور پر اپنے اضافی نرخوں کے حوالے سے تنقید کو مسترد کیا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے گوادر کے حوالے سے وزیراعظم کی ہدایت پر ایک ہفتے کے دوران بلائے گئے دوسرے اجلاس کی صدارت کی۔
دوران اجلاس این ایل سی کی انتظامیہ نے بندرگاہ کی ٹیرف منصوبہ بندی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا کہ این ایل سی نے نہ صرف گوادر بندگاہ سے سامان کی ترسیل پر توجہ دی بلکہ اس کے نرخ خطے میں دوسری بندرگاہوں سے کافی حد تک مناسب ہیں۔
احسن اقبال نے اجلاس میں شریک شرکا کو بتایا کہ وزیراعظم نے گوادر بندرگاہ کو 6 ماہ میں آپریشنل کرنے کے لیے حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے گوادر پورٹ کے تجارتی نرخوں کا خطے میں دیگر بندرگاہوں سے موازنہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے حکومت کی طرف سے تجارت کے لیے مکمل مدد فراہم کرنے کے ساتھ گوادر بندرگاہ سے تجارت کو کارآمد بنانے کے لیے نجی شعبے سے تفصیلی تجاویز پیش کرنے کی بھی درخواست کی۔
احسن اقبال نے اجلاس میں شریک کمپنیوں سے گوادر بندرگاہ پر سامان کی ترسیل کے لیے نجی شعبے کی مدد فراہم کرنے کی درخواست کی۔
اجلاس میں وفاقی وزیر نے گوادر کے انفرااسٹرکچر کے حوالے سے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ ’ ڈیسیلینیشن پلانٹ کی وجہ سے پانی کے مسائل نہیں ہیں اور بہت سے علاقوں میں اب بجلی موجود ہے۔’
بندرگاہ پر بڑی تعداد میں سامان کی آمدورفت کی صلاحیت کے حوالے سے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اس سے قبل پورٹ پر 6 لاکھ ٹن سامان کو مؤثر طریقے سے سنبھالا گیا ہے۔
انہوں نے اجلاس میں شریک شرکا کو گوادر پورٹ کی برآمدات اور درآمدات کو سبنھالنے کی صلاحیت کی وجہ سے اسے وسطی ایشیائی ممالک کے لیے ایک کلیدی تجارتی حب قرار دیا۔
مشہور خبریں۔
امریکہ اور چین کی فوجی کشمکش کا نتیجہ انسانی تہذیب کی تباہی
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے وال سٹریٹ جرنل کو
مئی
ہیروشیما کے خلاف خوفناک امریکی جرائم کی 76 ویں برسی
?️ 7 اگست 2021سچ خبریں:امریکہ نے 76 سال قبل سب سے پہلے ایٹم بم کو
اگست
ہواوے چینی مارکیٹ میں اینڈرائیڈ کا متبادل تیار کرنےکے لئے کوشاں
?️ 9 مئی 2021بیجنگ( سچ خبریں)چینی کمپنی ہواوے چینی مارکیٹ میں اینڈرائیڈ کا متبادل تیار
مئی
یحییٰ سنوار کا بھائی غزہ میں شہید
?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے
مئی
دنیا کا سب سے بڑا انسانی اجتماع
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:دنیا کے سب سے بڑے انسانی اجتماعات میں سے ایک عراق
ستمبر
پاکستان میں دہشتگردی کا پشت پناہ بھارت، جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ فیلڈ مارشل
?️ 30 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) چیف آٖف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے
مئی
ترقیاتی پیکج سے سندھ کے نوجوانوں کو فائدہ ہوگا:اسد عمر
?️ 16 اپریل 2021سکھر(سچ خبریں)وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ترقیاتی پیکج میں
اپریل
پاکستان کا رمضان کے دوران غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
?️ 7 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی بربریت کی مذمت
مارچ