حکومت کا ملک کے تین ایئرپورٹس انٹرنیشنل آپریٹرز کے ذریعے چلانے کا فیصلہ

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پہلے مرحلے میں ملک کے تین ہوائی اڈوں کو انٹرنیشنل آپریٹرز کے ذریعے چلایا جائے گا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وزیراعظم ہاؤس میں ایوی ایشن امور کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔

وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنے کے لیے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں بین الاقوامی ساکھ کے حامل انٹرنیشنل آپریٹرز کی خدمات حاصل کی جائیں گی ۔

مزید بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں ملک کے تین ہوائی اڈوں کو انٹرنیشنل آپریٹرز کے ذریعے چلایا جائے گا، انٹرنیشنل آپریٹرز اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ہوائی اڈوں کو چلانے میں معاونت فراہم کریں گے۔ مزید کہا گیا کہ 20 سے 25 سال کے دورانیہ کی مدت کے لیے انٹرنیشنل آپریٹرز ان اداروں کو چلانے میں مدد کریں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ورلڈ بینک کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کی معاونت حاصل کرنے کی منظوری دے دی گئی، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کنسلٹینسی کے فرائض انجام دے گا۔

فیصلے کے مطابق انٹرنیشنل آپریٹرز ہوائی اڈوں پر سروس کے بین الاقوامی معیار مہیا کریں گے، غیر ملکی سرمایہ کاری سے ہوائی اڈوں میں جدت اور بہتری لائی جائے گی، اجلاس نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کو ضابطے کی کارروائی کے آغاز کی ہدایت کردی۔

رپورٹ کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم نے تمام عمل شفافیت کے اعلی ترین معیارات اور ملکی قوانین کے مطابق یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ 44 ممالک میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے فارمولے پر عملدرآمد ہو رہا ہے، ان ممالک میں امریکا، برطانیہ، بھارت، بحرین، برازیل بھی شامل ہیں، جہاں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے اصول پر ہوائی اڈوں کا انتظام چلایا جا رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

حکومت کو ایک ماہ کے اندر ایف اے ٹی کے پاس رپورٹ جمع کرانی ہے

?️ 2 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کو جون کی ڈیڈلائن سے قبل فنانشل ایکشن

کیا نیتن یاہو کا خواب پورا ہوگا؟

?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: ایک منصوبہ کی بنیاد پر نیتن یاہو جنگ کے خاتمے کے

اسرائیلی حکومت کے حملے انسانیت کے خلاف جرم ہیں: مغرب

?️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: مغرب کی اسلامسٹ پارٹی برائے انصاف و ترقی کے سیکرٹری

قیدیوں کی رہائی معطل؛ وجہ؟

?️ 23 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے

عراقی تجزیہ کار کا مزاحمتی تحریک کی طاقت کے بارے میں اہم بیان

?️ 7 جولائی 2021سچ خبریں:عراقی سکیورٹی کے ایک ماہر نے بدھ کے روز کہا کہ

آج 9واں وارنٹ نکلا ہے، کس کس عدالت جاکر ضمانت کروائیں؟ جب انہوں نے جیل میں ڈالنا ہوگا ڈال دیں گے۔ علیمہ خان

?️ 11 نومبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا

رحیم یار خان؛ نہر میں 150 فٹ چوڑا شگاف، 5 دیہات زیر آب، کئی مکانات منہدم

?️ 23 مئی 2025رحیم یار خان (سچ خبریں) رحیم یار خان میں نہر صادق فیڈر

اسرائیل میں انتظامی خدمات غیر فعال

?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں:عراقی فتح پارلیمانی اتحاد کے رہنما علی الزبیدی نے کہا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے