?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ملک بھر میں بجلی و گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں بجلی و گیس چوری میں ملوث افرادکےخلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدای دی گئی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے بجلی وگیس چوروں کےخلاف کریک ڈاؤن کے لیے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دینے کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو خصوصی ٹاسک دے دیا۔
ایف آئی اے حکام نے وفاقی وزیر داخلہ کو یونان کشتی حادثہ کی تفصیلی رپورٹ پیش کی، اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایاجائے۔
وزیرداخلہ نے ایف آئی اے کوہنڈی حوالہ میں ملوث افراد کے خلاف بھی گھیرا تنگ کرنے کی ہدایت کردی۔
اجلاس میں ایف آئی اے اہلکاروں کی زیر التوا ترقیوں پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، وزیر داخلہ نے ہدایت دی کہ ایک ماہ میں تمام زیر التوا پروموشن کیسز کو نمٹایا جائے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس اگست کے اختتام میں ملک بھر میں بجلی کے زائد بلوں کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا، سیاسی جماعتوں اور تاجروں نے ملک کے بھر میں احتجاج اور شٹرڈاؤن ہڑتالیں کیں۔
تاہم نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بجلی کے نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بجلی کے بل پر احتجاج امن و امان کا سنجیدہ مسئلہ نہیں ہے۔
انوارالحق نے کہا تھا کہ ایک طرف ایک شہر میں جہاں بجلی کے بلوں پر احتجاج ہو رہا تھا اور بل جلائے جا رہے ہیں اور احتجاج ہو رہا ہے اور اسی شہر میں 200، 300 اور 500 میگا واٹ کی چوری ہو رہی ہے۔
06 ستمبر 2023 کو نگران وزیر توانائی محمد علی نے بجلی چوری کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک بجلی چوری ختم نہیں ہوگی اور بل ادا نہیں کیے جائیں گے اس وقت تک بجلی کی قیمتیں نیچے نہیں آئیں گی۔
بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ رواں برس کے آغاز تک جاری رہا، ملک بھر سے اربوں روپے کی وصولیاں ہوئیں اور سیکڑوں گرفتاریاں عمل میں آئیں۔


مشہور خبریں۔
ممکنہ خطرات کے پیش نظر اڈیالہ جیل کی سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی
?️ 28 نومبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل
نومبر
غزہ میں 152 صحافی مارے گئے
?️ 21 جون 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر کے بعد سے، صہیونی فوج نے وسیع پیمانے
جون
پاکستان، چین کے درمیان تعلقات میں کوئی طاقت رکاوٹ نہیں سکتی: وزیر داخلہ
?️ 8 اگست 2021راولپنڈی ( سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا
اگست
’فوری جنگ بندی کی جائے‘، فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف سینیٹ میں مذمتی قرارداد منظور
?️ 1 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی ایوان بالا میں غزہ میں جاری اسرائیلی
نومبر
شام کے خلاف ترکی کی ایک بار پھر جارحیت،عوام کا کیا قصور؟
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: شام پر ترک فوج کے نئے حملے اور اس ملک
ستمبر
تل ابیب کے لیے امریکی سینیٹرز کی مکمل حمایت
?️ 10 مئی 2024سچ خبریں: امریکی ریپبلکن سینیٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کو ہتھیار
مئی
فلسطینیوں کی غزہ سے جبری نقل مکانی ہماری سرخ لکیر ہے: مصری انٹیلیجنس چیف
?️ 8 دسمبر 2025سچ خبریں:مصری انٹیلیجنس کے سربراہ حسن رشاد نے واضح کیا ہے کہ
دسمبر
عمران خان کے بیٹوں کا والد کی رہائی کیلئے اقوام متحدہ سے رجوع
?️ 13 ستمبر 2025نیو یارک: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان
ستمبر