?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت کی طرف سے لگژری سمیت تمام اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم کرنے اور تاجروں پر لگایا گیا فکس سیلز ٹیکس واپس لینے کا اعلان کر دیا۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نیوز کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ عالمی تقاضے پورے کرنے کے لیے امپورٹ سے پابندی ہٹانا ضروری ہے اور آئی ایم ایف بھی چاہتا ہے ہم امپورٹ پر جلدی پابندی ہٹا لیں، ہم نے امپورٹ پر پابندی عائد کی تھی لیکن امپورٹ بھی ہمارے کنٹرول میں ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جتنی کنڈیشنز تھیں ہم نے پوری کر دی ہیں جبکہ چین اور دیگر دوست ممالک نے بہت تعاون کیا۔ آئی ایم ایف کی شرط پر لگژری آئٹمز پر عائد پابندی ہٹا رہے ہیں لیکن لگژری امپورٹڈ اشیاء پر جتنی ڈیوٹیز ہیں ان پر 3 گنا آر ڈیز لگائیں گے۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ مہنگی گاڑیوں کی درآمد پر بھاری ڈیوٹی لگا رہے ہیں اور بڑی گاڑیوں پر ڈیوٹیز لگائیں گے، پہلے آٹے چینی دال کو ترجیح دیں گے جبکہ بہت ساری اشیاء پر ٹیکس موخر کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ریٹیل ٹیکس کلیکشن 48 ارب سے کم کر کے 27 کر دیا ہے، امید ہے 27 ارب روپے جمع کر لیں گے، یکم اکتوبر سے سیلز اور انکم ٹیکس یونٹس بڑھنے پر بڑھتا رہے گا۔ اگست میں برآمدات میں 8 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ اگست میں درآمدات میں 19 فیصد تک کمی آئی ہے جس کی وجہ سے تجارتی خسارے میں 30 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بینکنگ سسٹم میں 650 ملین ڈالر زیادہ آئے ہیں، روپے پر دباؤ میں کمی آ رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ جنگ میں اسرائیلی فوج کی ہلاکتوں کی تعداد
?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے بدھ کو اعلان کیا کہ 21 سالہ میجر
نومبر
گوگل کروم میں نئے فیچر کا اضافہ کر دیا گیا
?️ 13 نومبر 2021لندن (سچ خبریں) گوگل کی جانب سے کروم براؤزر میں ایک کارآمد
نومبر
گیلنٹ کے بعد نیتن یاہو کو بھی ہٹا دینا چاہیے: لائبرمین
?️ 6 نومبر 2024سچ خبریں: قابض حکومت کے سابق وزیر جنگ ایویگڈور لائبرمین نے اس
نومبر
پاکستان کا طالبان سے دہشت گردی کے خلاف ذمہ دارانہ کارروائی کا مطالبہ
?️ 24 نومبر 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر اعظم کے معاون اور وزیر خارجہ محمد اسحاق
نومبر
یوم شہداء کشمیر، مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی
?️ 13 جولائی 2021سرینگر (سچ خبریں) 13 جولائی 1931 وادی کشمیر کی تاریخ کا وہ سیاہ
جولائی
سعودی عرب میں طالبان پاکستان مذاکرات تاحال بے نتیجہ
?️ 2 دسمبر 2025سچ خبریں: سعودی عرب میں طالبان اور پاکستانی وفود کی حالیہ ملاقات
دسمبر
سپریم کورٹ میں کیا ہوا؟
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص
جولائی
امریکی محکمہ خارجہ کے ملازم کو فلسطین کے بارے میں اپنے موقف پر کیا
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے اسرائیل اور فلسطین کے معاملات کے سینئر
اگست