?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی ملک میں افرا تفری چاہتے ہیں اور وہ یہ تاثر دے رہے ہیں کہ حکومت ان کی گرفتاری کی کوشش کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا عمران خان کی گرفتاری کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے، اگر حکومت نے گرفتار کرنا ہوتا تو ریاستی طاقت اور اختیار موجود تھا جو عمران خان نے اپنے مخالفین کے خلاف استعمال کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ شخص بچوں اور عورتوں کے مورچے میں چھپ کر بیٹھا ہوا ہے، یہ انسانی مورچے کو استعمال کرتے ہوئے تاثر دے رہا ہے کہ حکومت مجھے گرفتار کرنا اور مارنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو پتا ہونا چاہیے کہ عمران خان کئی جرائم جیسا کہ ٹیریان وائٹ کو چھپانا، توشہ خانہ اور خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں مطلوب ہیں، عدالتی وارنٹ گرفتاری میڈیا کو دکھاتے ہوئے ہوئے ان کا کہنا تھا یہ وارنٹ گرفتاری عدالت نے جاری کیا ہے کہ انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کریں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کو پتا ہونا چاہیے کہ جو ڈر گیا وہ مر گیا، عمران خان کی سیاسی موت ہوچکی، وہ شخص لیڈر نہیں ہوتا جو کارکنوں، خواتین اور بچوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرے، اب تک 65 کارکنان عدالتی حکم کی تعمیل میں زخمی ہوچکے، گلگت بلتستان کی فورس کو استعمال کرکے پنجاب پولیس اور رینجرز کے سر پھاڑے جا رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ اہلکاروں کو زخمی کیا جا رہا ہے، پنجاب پولیس کے پاس کوئی اسلحہ نہیں ہے، یہ شخص خود کو بہادر خان کہتا تھا جو اب چارپائی کے نیچے چھپ کر بیٹھا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان ایک مجرم ہے، اگر عدالت اس کو اس آئین شکنی پر طلب کرتی جو اس نے تحریک عدم اعتماد پر کی تھی تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا، عدالت اس کو 25 مئی کو گرفتار کرنے کا حکم دیتی، جب اس کے عہدیدار کے گھر سے پولیس والے کو گولی ماری گئی، جب پی ٹی آئی کے جھتے نے عدالت پر دھاوا بولا تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔
انہوں نے کہا پی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے، اگر انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا تو عدالت بلا رہی ہےتو جواب دے دیں، لیکن یہ مائنڈ سیٹ ہے عدالتوں کو سمجھنا پڑے گا اگر آج عمران خان پیش نہیں ہوتے، کارروائی ملتوی ہوتی ہے، ضمانت ملتی ہے، وارنٹس کو معطل کیا جاتا ہے تو پھر پاکستان کے ہر شہری کو یہ گنجائش فراہم کرنی پڑے گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا وہ کہتے ہیں کہ میرے وارنٹ معطل ہیں تو پھر آپ حلف نامے کس چیز کے دے رہے ہیں، جھوٹ بولتے ہیں، میڈیا کو تمام حقائق سامنے لانا پڑیں گے کہ مجرم مفرور ہے، عدالتی احکامات کی جانے والی کارروائی پر پولیس پر جھتے حملہ آور ہیں اور یہ بنکر میں بیٹھ کر تماشا دیکھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف، مریم نواز سمیت مسلم لیگ (ن) کے کئی رہنماؤں نے گرفتاری دی، یہ نہیں کہا کہ جھتے حملے کردیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی ذات کو بچانے کے لیے ملک میں سول وار اور خانہ جنگی چاہتا ہے، وہ کہتا ہے کہ یہ مجھے ماردیں گے ، انہیں عدالت بلا رہی ہے تو کہا عدالت انہیں مارے گی، اگر آپ کو عدالت سے اپنی جان کا خطرہ ہے تو عدالت کو شواہد اور ثبوت دو، جھوٹ مت بولو۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جس عدالت کے حکم پر پولیس عمل در آمد کرنے جاتی ہے وہی عدالت انہیں ریلیف دے کر وارنٹ کو معطل کردیتی ہے، اگر عدالت ریلیف دینا چاہتی ہے تو پھر یہ وارنٹ گرفتاری کیوں جاری کیے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالت کو ان معاملات کا نوٹس لینا چاہیے، اگر آج اس کا نوٹس نہیں لیا گیا تو، یہ عدالت کو بھی گالی دیتا ہے، احکامات عمل درآمد کرانے کے لیے جانے والے اہلکاروں پر حملہ کرتا ہے، اگر ریلیف دینا ہے تو پھر پولیس کے سر نہ پھڑوائیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ ایک طرف عدالتی حکم پر سر پھاڑے جائیں اور دوسری طرف ان ہی عدالتوں سے انہیں ریلیف مل رہا ہو۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا سیاسی کریئر تباہ ہوچکا، عمران خان کو پتا چل گیا کہ یہ کوئی سیاسی لیڈر نہیں ہے، عدالتوں نے ریلیف دینا ہے تو پھر وارنٹ جاری نہیں کیا کریں، یہ عدالتوں اور قانون کا مزاق ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس کے پاس کوئی اسلحہ موجود نہیں، حملہ آور ہونے والوں پر شیلنگ کی گئی، اب ایک مجرم گرفتاری دے گا کیونکہ لیڈر بننے کی جو ایک خواہش تھی وہ بھی دفن ہوچکی ہے۔


مشہور خبریں۔
قومی یوم مزاحمت پر یمنیوں کے وسیع پیمانے پر مظاہرے
?️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:یمنیوں نے اس ملک کے صوبوں کے مرکزی چوکوں میں وسیع
مارچ
سندھ : فائیو جی ٹیکنالوجی پر پابندی لگانے کی درخواست مسترد، درخواست گزارپر جرمانہ عائد
?️ 9 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ ہائی کورٹ میں فائیوجی ٹیکنالوجی اور کوروناویکسین کیخلاف
اکتوبر
ایران روس اسٹریٹجک معاہدہ ؛ عالمی اثرات کے ساتھ ایک علاقائی تبدیلی
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں:ایران اور روس، دو اہم علاقائی اور عالمی طاقتیں، اپنے وسیع
جنوری
واشنگٹن میں ٹرمپ کی انسدادِ جرائم مہم سے ایف بی آئی پریشان
?️ 6 ستمبر 2025واشنگٹن میں ٹرمپ کی انسدادِ جرائم مہم سے ایف بی آئی پریشان
ستمبر
اردنی اور ترک عوام کے فلسطین کی حمایت میں مظاہرے
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: اردن اور ترکی کے عوام ایک بار پھر فلسطین کی
اکتوبر
مصر کو مزاحمت کی حمایت کے لیے ایران کی حکمت عملی استعمال کرنی چاہیے:عطوان
?️ 27 نومبر 2022سچ خبریں:عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے اس بات
نومبر
پاکستانی مفکرین کی عالمی یوم قدس کے موقع پر اسلامی اتحاد کو مضبوط بنانے پر تاکید
?️ 5 اپریل 2023سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچر ہاؤس کی جانب سے راولپنڈی میں
اپریل
سیاست میں درست فیصلہ ہی کامیابی کی کنجی ہے، سیاسی روزہ رکھا ہوا ہے صحیح وقت آنے پر ہی کھولوںگا، شیخ رشید
?️ 16 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا
اپریل