حکومت کا این سی او سی کو بند کرنے کا فیصلہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں)حکومت نے این سی او سی کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ٹی وی چینل سے گفتگو میں بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے اس مہینے کے آخر میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  کے خاتمے کا باقاعدہ اعلان متوقع ہے جس کے بعد این سی او سی کی ذمہ داریاں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا ادارہ سی ڈی سی انجام دے گا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نےکہا کہ کورونا سے کامیابی کے ساتھ نمٹنے پر اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے مقام پر یادگار تعمیر کی جا رہی ہے، وزیراعظم عمران خان متوقع طور پر یادگار کا افتتاح اورنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  کے باقاعدہ خاتمے کا اعلان کریں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزارت صحت کے حکام کا  کہنا ہے کہ اس سال 27 مارچ کو این سی او سی کے قیام کو  دو سال مکمل ہو جائیں گے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  کے باقاعدہ اختتام کا اعلان کورونا کی پانچویں لہر کے باعث ملتوی کیا گیا۔

واضح  رہےکہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا قیام پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے سامنے آنے کے بعد عمل میں آیا جس کی سربراہی وفاقی  وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کے پاس ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نےکہا کہ کورونا سے کامیابی کے ساتھ نمٹنے پر اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے مقام پر یادگار تعمیر کی جا رہی ہے، وزیراعظم عمران خان متوقع طور پر یادگار کا افتتاح اورنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  کے باقاعدہ خاتمے کا اعلان کریں گے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ٹی وی چینل سے گفتگو میں بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے اس مہینے کے آخر میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  کے خاتمے کا باقاعدہ اعلان متوقع ہے

مشہور خبریں۔

نیوزی کو بھی شکست، وزیراعظم کی قومی ٹیم کو مبارکباد

?️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) قومی ٹیم نے بھارت کے بعد نیوزی

صہیونی وزیر نے فلسطینیوں کو کچلنے کے لیئے خطرناک منصوبہ بنانے کا اعلان کردیا

?️ 30 مئی 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی وزیر برائے عوامی سلامتی نے فلسطینیوں کی

مقبوضہ کشمیر بھارت کا جدید دور کا نوآبادیاتی منصوبہ ہے، پاکستان

?️ 4 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو اقوام

ہم تیسری جنگ عظیم نہیں ہونے دیں گے: ماسکو

?️ 18 مئی 2022سچ خبریں:  روس کی سلامتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمتری مدودوف نے

بھارت اور مصر کے درمیان ہونے والے معاہدے

?️ 26 جون 2023سچ خبریں:مصر اور بھارت نے اتوار کو اعلان کیا کہ دونوں ممالک

حماس کے سامنے رکھا جانے والا نیا صیہونی معاہدہ

?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع نے تحریک حماس کے لیے تجویز کردہ تین

پیپلز پارٹی، مسلم لیگ(ن) اور دیگر اتحادی جماعتوں کا مل کر حکومت بنانے کا اعلان

?️ 14 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ(ن)، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ(ق) اورت

کیا 80 ٹن سے زائد کا بم مارنے سے حزب اللہ ختم ہو گئی؟

?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے سید حسن نصراللہ کو شہید کرنے کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے