حکومت کا انوکھا فیصلہ،اپوزیشن رکن نور عالم خان کو وزیر بنا دیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کا انوکھا فیصلہ،اپوزیشن رکن نور عالم خان کو وزیر بنا دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو وفاقی وزیر کا عہدہ دے دیا۔

نور عالم خان کو بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی وفاقی وزیر کا درجہ دیا گیا ہے۔نور عالم خان کو وفاقی وزیر کے برابر سکیورٹی بھی ملے گی۔

نور عالم خان پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی ہیں۔ یاد رہے گزشتہ دنوں سابق گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کو معاون خصوصی خزانہ تعینات کرنے کے بعد وفاقی کابینہ کی تعداد 75 ہو گئی تھی،طارق باجوہ کی تعیناتی نوٹیفیکشن بھی جاری کیا گیا،طارق باجوہ کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد 29 پر پہنچ گئی۔

وزیر اعظم کے 23 معاونین خصوصی کے پاس کوئی قلمدان نہیں۔

جاوید لطیف بھی کئی مہینوں سے بغیر کسی قلمدان کے وفاقی وزیر ہیں۔ اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف نے سینئرقانون دان عرفان قادر کو معاون خصوصی مقرر کیا تھا۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ عرفان قادر کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہے۔13 ستمبر کو بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے 8 نئے معاونین خصوصی کی تقرری کی گئی تھی۔نوٹیفکیشن کے مطابق نوابزادہ افتخار احمد خان،مہر ارشاد احمد خان،رضا ربانی کھر،مہیش کمار،فیصل کریم کنڈی اور سردارسلیم حیدر وزیر اعظم کے معاون خصوصی مقرر ہوئے۔

تسنیم قریشی اور محمد علی شاہ کو بھی وزیر اعظم کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا تاہم کابینہ کی بڑھتی تعداد پر تحریک انصاف نے حکمران اتحاد پر کڑی تنقید بھی کی تھی۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ اور نااہل حکومت کی کابینہ کی 75 ہوگئی۔موجودہ کابینہ میں 34 وزراء،6 ایڈوائزر اور 28 سے 29 معاون خصوصی ہیں جن میں اکثریت کے پاس کوئی وزارت نہیں۔معیشت تنزلی کی طرف جا رہی ہے،پیٹرول کی قیمتیں اور مہنگائی عروج پر ہے اور ان کو اپنی عیاشیوں سے فرصت نہیں ملتی۔

مشہور خبریں۔

نبیہ بیری نے امریکہ اور اسرائیل کو مزہ چکھایا

?️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے صیہونی حکومت اور لبنان کے

عمران خان کی کیس جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کی درخواست مسترد

?️ 27 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے اقدام قتل

روہنگیا مسلمانوں کی نہ ختم ہونے والی مصیبتیں

?️ 23 مارچ 2021سچ خبریں:جنوبی بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں آگ لگنے

طالبان کا مقابلہ کرنےکے بہانے امریکی فوج کے ہاتھوں بیس افغان عام شہری ہلاک

?️ 9 اگست 2021سچ خبریں:طالبان کے ساتھ مقابلہ کرنے کے بہانے امریکی دہشتگردوں نے افغانستان

اسرائیل کے حساس مراکز کی معلومات ایران کے اختیار میں 

?️ 25 مارچ 2025سچ خبریں: اسرائیل ٹی وی چینل 7 نے پبلک سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ اور

اسرائیلی فوجیوں میں خودکشیوں کی غیرمعمولی تعداد میں اضافہ

?️ 26 اپریل 2026سچ خبریں: ہآرتض اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی

پاکستانی موٹر سائیکل سواروں نے دوستی کے ساتھ ایران کا سیاحتی ثقافتی دورہ شروع کیا

?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں:   لاہور میں ہمارے ملک کے ہاؤس آف کلچر نے، پاکستان

نیویارک میں اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر کے سامنے ایک شخص کی خودسوزی

?️ 3 جولائی 2026سچ خبریں:ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ نیویارک میں اقوام متحدہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے