?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم خان سواتی کی جانب سے متنازع ٹوئٹ پر گرفتاری کے معاملے کے بعد حکومت نے قومی اسمبلی کے کسی بھی رکن کی گرفتاری سے متعلق رولز میں ترمیم کرنے کا اہم فیصلہ کرلیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی محمد سجاد نے ایوان میں ترمیم پیش کی۔حکومت کی طرف سے کی گئی ترمیم میں لکھا گیا ہے کہ ’جب کسی رکن کو کسی فوجداری الزام پر یا جرم پر گرفتار کرنا پڑے یا کسی انتظامی حکم کے تحت حراست میں لینا پڑے تو سپرد کنندہ جج، مجسٹریٹ یا انتظامی حاکم مجاز گرفتاری کی وجوہات کی نشاندہی کرتے ہوئے فوری طور پر اسپیکر کی منظوری حاصل کرے گا۔‘
ترمیم میں مزید لکھا گیا ہے کہ ایسی گرفتاری یا حراست کے بعد یا کسی رکن کو قانون کی عدالت کی جانب سے قید کی سزا سنادی جائے تو سپرد کنندہ جج، مجسٹریٹ رکن کے مقام حراست کا قید سے مطلع کرے گا۔
ترمیم میں مزید لکھا گیا ہے کہ کسی بھی رکن کو اسمبلی کے احاطے سے گرفتار نہیں کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق متنازع ٹوئٹ کرنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اعظم سواتی کی گرفتاری کے معاملہ کے بعد حکومتی اتحادی جماعتوں میں بھی ارکان پارلیمنٹ کی گرفتاریوں پر تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔
حکومت ارکان پارلیمنٹ کی گرفتاریوں کو بغیر اجازت روکنے کے لیے متحرک ہوگئی ہے۔
حکومت کی طرف سے کی گئی ترامیم کے مطابق کسی بھی رکن قومی اسمبلی کی گرفتاری کے لیے اسپیکر کی منظوری لینا ہوگی۔
یاد رہے کہ ایف آئی اے نے 17 اکتوبر کو اعظم سواتی کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کے سینئر سول جج محمد شبیر کی عدالت میں پیش کرکے مزید ریمانڈ کی استدعا کی تھی جسے مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم خان سواتی کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف ٹوئٹ کرنے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبر کرائم سیل نے 12 اور 13 اکتوبر کی درمیانی شب گرفتار کیا تھا۔
ایف آئی اے کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے کے مطابق ’پی ٹی آئی کے سینیٹر کو آرمی چیف سمیت ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز اور دھمکی آمیز ٹوئٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا‘۔
16 اکتوبر کو بھی انہیں اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کے ڈیوٹی مجسٹریٹ شعیب اختر کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں ان کا دوسری بار ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا جب کہ اس سے قبل بھی عدالت نے ان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کی حالت زار؛پینٹاگون کی زبانی
?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع نے مشرق وسطیٰ میں اپنے فوجیوں پر
دسمبر
آفریقہ میں ۶ دہائیوں میں ۲۰۰ فوجی بغاوتیں, مالی سے سوڈان تک تلخ داستان
?️ 22 نومبر 2025 آفریقہ میں ۶ دہائیوں میں ۲۰۰ فوجی بغاوتیں, مالی سے سوڈان
نومبر
وزیر خزانہ شوکت ترین کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے
?️ 19 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس نے پاکستان میں اپنے پاؤں جما
جنوری
معاریو: اسرائیلی معاشرہ اب نیتن یاہو کے جال میں نہیں پھنسے گا
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سیاسی نظام میں شدید ہنگامہ آرائی اور
مئی
یکے بعد دیگرے صہیونی فوج کی رسوائی منظر عام پر
?️ 24 جنوری 2022سچ خبریں: عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے ایک بار پھر صہیونی
جنوری
چوہدری نثار پی ٹی آئی میں آجاتے ہیں تو ہمیں فائدہ ہوگا:فواد چوہدری
?️ 25 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وزیر داخلہ اور سینئر سیاستدان چوہدری نثارعلی
مارچ
احد رضا میر کی تعلقات کی افواہوں پر وضاحت
?️ 21 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکار احد رضا میر نے اپنے اور اداکارہ
نومبر
جنگ کے خاتمے کے بغیر قیدیوں کا تبادلہ نا ممکن : فلسطینی مزاحمت
?️ 26 مارچ 2024سچ خبریں:غزہ میں اب تک ہونے والے تمام جنگ بندی مذاکرات کی
مارچ