?️
کراچی: (سچ خبریں) کراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سمیت 40 سے زائد ملزمان کو ٹڈاپ اسکینڈل کے 3 مقدمات سے بری کردیا، یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت گرفتار سینیٹرز کوپیش کرے ورنہ کل احتجاجاً اجلاس کی صدارت نہیں کروں گا۔
کراچی میں وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مجھ پر جس حکومت میں کیس بنا آج ہم اس کے اتحادی ہیں، میرے خلاف گواہی دینے والا آج ملزم بن گیا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت گرفتار سینیٹر کوپیش کرے، گرفتار سینیٹر کو کل پیش نہ کیا تو احتجاجاً اجلاس کی صدارت نہیں کروں گا، ہمیشہ قوانین کی مطابق ذمہ داریاں ادا کیں۔
واضح رہے کہ پنجاب پولیس نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے سینیٹر عون عباس بپی کو غیرقانونی شکار کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا، چیئرمین سینیٹ کی جانب سے گزشتہ روز پروڈکشن آرڈر جاری کیے جانے کے باوجود پنجاب حکومت نے انہیں سینیٹ اجلاس میں پیش نہیں کیا تھا۔
یاد رہے کہ چیئرمین سینیٹ نے 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کر رکھے ہیں تاہم پنجاب حکومت انہیں سینیٹ اجلاس میں پیش کرنے سے انکاری ہے۔
قبل ازیں، کراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں ٹڈاپ کرپشن اسکینڈل کے 3 مقدمات میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
چیئرمین سینیٹ اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش ہوئے۔
اس موقع پر جج اور یوسف رضاگیلانی کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا، جج نے یوسف رضاگیلانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے خلاف آج 3 مقدمات کا فیصلہ سنایاجارہاہے، یوسف رضا گیلانی نے کہا ’جی پتہ ہے‘۔
جج نے استفسار کیا کہ ’آپ کس جیل میں جانا چاہیں گے، کراچی ، ملتان یا اسلام آباد؟
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مجھے جیل سے کوئی سے کوئی ڈر نہیں، ہمارے لیے جیل نئی بات نہیں ہے، چاہیں تو مجھے پھانسی دے دیں۔
یوسف رضا گیلانی کے جواب پر اینٹی کرپشن کورٹ کے جج نے مسکراتے ہوئے پوچھا کہ آپ کو گھر کی جیل کیوں پسند نہیں ہے۔
سابق وزیراعظم نے جواب دیا کہ میرا آبائی گھر ملتان، فیملی لاہور اور سینیٹ آفس اسلام آباد ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ تو آپ بتائیں، کورٹ تو کراچی میں ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ ’پھر کہا جائے گا ان کی جماعت کی حکومت ہے اور مخالف کہیں گے انہیں سندھ میں سہولتیں مل رہی ہیں‘۔
عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ گیلانی صاحب آپ کے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، آپ بس با عزت بری ہیں، آپ کے خلاف گواہی دینے والے اب خود ملزم بن گئے ہیں۔
عدالت نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سمیت 40 سے زائد ملزموں کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔
یاد رہے کہ 2014 میں مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم امین فہیم پر ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان میں کرپشن کے الزامات کے تحت ایف آئی اے کی جانب سے مقدمات درج کیے گئے تھے۔
29 مارچ 2018 کو یوسف رضا گیلانی سمیت 25 سے زائد ملزمان پر اس کیس میں فرد جرم عائد کی گئی تھی ۔


مشہور خبریں۔
لبنان میں امریکہ کی نئی سازش
?️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کی عبوری حکومت کے وزیر اعظم نجیب میقاتی کی
اکتوبر
ایران روس بڑھتے تعلقات سے امریکہ کو تشویش
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:امریکہ کا کہنا ہے کہ ہم مشرق وسطی سے نہیں نکلیں
جولائی
امریکہ میں وسیع آتشزدگی؛ ہزاروں افراد کی نقل مکانی
?️ 18 فروری 2026سچ خبریں:امریکہ کی ریاست اوکلاہوما میں کے باعث ہزاروں شہریوں کو نقل
فروری
وزیراعظم عمران خان سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے ملاقات کی
?️ 14 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ایرانی
اکتوبر
آج ہی توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ چیلنج کریں گے: اسد عمر
?️ 21 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو
اکتوبر
افغانستان میں طالبان حملوں سمیت متعدد خوفناک حادثے، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 2 مئی 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں طالبان حملوں سمیت متعدد خوفناک حادثے پیش
مئی
مریم نواز نے پنجاب کے 65 ہزار امام مسجد کیلئے وظیفہ مقرر کردیا
?️ 27 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب کے 65 ہزار
اکتوبر
اپوزیشن نے اپنی بات رکھ دی ہے اور اب بات حکومت پر ہے، شاہد خاقان عباسی
?️ 28 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی
فروری