حکومت نے 10 نومبر کو عام انتخابات کرانے کی پلاننگ کرلی

?️

گوجرانوالہ: (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ عام انتخابات 10 نومبر کرانے کی پلاننگ ہے، الیکشن کے حوالے سے فیصلہ پی ڈی ایم کے سربراہان نے مل کر کرنا ہے لیکن یہ فیصلہ آئینی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر اسمبلی خود تحلیل ہوتی ہے تو الیکشن کے لئے ساٹھ دن ہوں گے اور اگر وزیر اعظم ایک دن پہلے بھی اسمبلی توڑ دیں تو پھر 90 دن بنتے ہیں جب کہ 90 روز کے حساب سے 10 نومبر کی تاریخ بنتی ہے اور ابھی تک تو ہماری 10 نومبر کی پلاننگ ہے، یہی وجہ ہے کہ الیکشن کیلئے رقم اس بجٹ میں موجود ہے، اب رقم اور سکیورٹی وسائل موجود ہیں، ہم الیکشن کی تیاری میں جا چکے ہیں اس کیلئے وسائل بھی فراہم کر دئیے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدہ میں رکاوٹ جیو پالیٹکس ہے، عمران خان کے امریکہ مخالف بیانات کی وجہ سے آئی ایم ایف معاہدہ نہیں ہو رہا، گزشتہ حکومت کی وعدہ خلافیوں کی وجہ سے کوئی پاکستان پر اعتماد کیلئے تیار نہیں، امریکہ اور مغربی افواج افغانستان سے انخلا کر گئی ہیں، اب ان کے براہ راست مفادات خطے میں نہیں ہیں، جس سے ہماری خارجہ پالیسی بھی تبدیل ہوئی، مزید خرابی تب آئی جب اس وقت کی حکومت نے کہا کہ افغانستان نے غلامی کی زنجیریں توڑ دیں، اس جملے نے بھی پاکستان کی فارن پالیسی تبدیل کی۔

خرم دستگیر نے کہا کہ تحریک انصاف نے پاکستان کے قرضے میں 90 فیصد اضافہ کیا، تحریک انصاف حکومت کے قرضوں سے ملکی وسائل سکڑ گئے، پہلے 2019 میں بھیانک معاہدہ کیا اور پھر 2021 میں بھیانک طریقے سے معاہدہ توڑ دیا، گزشتہ حکومت نے سی پیک کو روکا اور منصوبوں پر کوئی کام نہیں ہوا، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خارجہ پالیسی میں بگاڑ پیدا کیا۔

مشہور خبریں۔

کراچی: سندھ میں نئی پابندیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری

?️ 25 مئی 2021کراچی(سچ خبریں) محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن

ماسکو میں کار بم دھماکہ؛ روسی اعلیٰ فوجی افسر جاں بحق

?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں:مشرقی ماسکو کے علاقے بالاشیخا میں ایک بم نصب کار کے

کوئی بھی طاقت وینزوئلا کی آواز خاموش نہیں کر سکتی؛ مادورو کا امریکہ کو پیغام

?️ 8 دسمبر 2025سچ خبریں:وینزوئلا کے صدر نکولس مادورو نے امریکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے

اسرائیل اب عسکری طور پر جیتنے کے قابل نہیں رہا،وجہ؟

?️ 21 اگست 2023سچ خبریں:لبنان کے سابق صدر ایمل لحود نے اس بات پر زور

نیتن یاہو نے گزشتہ برسوں میں ایرانی سائنسدانوں کے قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی

?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم نے گزشتہ برسوں میں پہلی بار ایرانی سائنسدانوں

دھمکی کافی ہے، ہم ملک کو کرپٹوں کو واپس نہیں دیں گے: مقتدیٰ الصدر

?️ 19 فروری 2022سچ خبریں: سچ خبریں: عراق میں صدر تحریک کے رہنما مقتدا الصدر

فلسطینی ماہر: نیتن یاہو مشرق وسطیٰ کی شکل بدلنے میں ناکام رہے

?️ 13 اپریل 2026سچ خبریں: فلسطین کے ماہر "حمزہ البشتاوی” نے اپنے بیان میں زور

غزہ معاہدے کے تحت 154 فلسطینی قیدی رہا ہو کر مصر میں داخل

?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے امور کے نگراں دفتر کے مطابق، شرم‌الشیخ معاہدے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے