?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ حکومت نے کسی کے کہنے پر آئینی ترمیم لانے کی کوشش کی تھی۔
جیو نیوز کے پرگروام کیپیٹل ٹاک میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم لانے کا کہنے والوں کی جانب سے ہی حکومت سے کہا گيا تھا کہ وہ نمبر ارینج کرلیں گے۔
بیرسٹر علی ظفر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ لہذا حکومت نے کسی کے کہنے پر فیصلہ کرلیا کہ راتوں رات پارلیمنٹ کا اجلاس بلا کر آئینی ترامیم منظور کروالیں گے۔
دوسری جانب پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے طارق فضل چوہدری نے کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں ان کے 13 نمبرز کم ہیں اس لیے ترمیم پیش نہیں کی، دو ہفتوں بعد دوبارہ آئینی ترامیم لائيں گے۔
اس سے قبل مجوزہ آئینی ترامیم کے معاملے پر قومی اسمبلی اجلاس کے دوران بھی حکومت اور اپوزیشن کے جانب سے گرما گرم تقاریر کی گئیں۔
قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے سوال کیا کہ اگر آئینی ترمیم کا مسودہ وزیرقانون کے پاس بھی نہیں ہے تو بتایا جائے کہ آئینی ترامیم کا نسخہ کیمیا کہاں سے آیا ہے؟ یہ تو بنیادی انسانی حقوق کو بھی سلب کرنا چاہتے ہیں۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کیا اپوزیشن کوئی اس ملک کی دشمن ہے، ہم کہتے ہیں کہ آپ ترامیم لائیں پہلے یہاں ایوان میں ڈسکس تو کریں، اس طرح سے چوری چھپے رات کے اندھیرے میں قانون سازی پارلیمنٹ کے منہ پر دھبہ ہے۔
سیشن کورٹ گوجرانوالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ حکومت غلط ترامیم کر کے سپریم کورٹ کے اوپر ایک اور عدالت لانا چاہ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان نے اس کی مخالفت کی ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی وزیر کا قطر پر الزام
?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ نے اس جمعرات کو قطر
جنوری
قدرتی آفت کے ساتھ انسانوں کی پیدا کردہ آفت کی کوئی گنجائش نہیں، وزیراعظم
?️ 22 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آخر
اگست
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو سعودی ہم منصب کا ٹیلی فون، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
?️ 16 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وز یراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو
اکتوبر
ترک تجزیہ کاروں کے نقطہ نظر سے اردوغان-ٹرمپ ملاقات؛ کیا غزہ کا کوئی ذکر تھا؟ – حصہ 1
?️ 26 ستمبر 2025سچ خبریں: جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے قریبی تجزیہ کار اس ملاقات
ستمبر
غزہ کی تباہی دہائیوں، شاید صدیوں کے لیے تباہی کا باعث
?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں:بیلاروسی خبر رساں ایجنسی Bel.Ta کو انٹرویو دیتے ہوئے روسی وزیر
اکتوبر
فلسطینی اتھارٹی کا فلسطینی گروپوں سے سنجیدہ بات چیت کرنے کا مطالبہ
?️ 22 جون 2021سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے فلسطینی گروپوں سے داخلی تقسیم کو
جون
کشمیر میں انسانی حقوق کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا
?️ 29 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق انہوں نے
ستمبر
ایمسٹرڈیم میں کیا ہوا؟
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں: ملک کے خلاف برسوں کی جارحیت کے بعد باقی رہ
نومبر